کراچی (پاک ترک نیوز )شہر قائد میں آوارہ کتوں کے وار جاری، ایک اور بچہ جان سے گیا۔کراچی میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے 14 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ،چودہ سالہ فہد ریبیز کے سبب جناح اسپتال میں جابحق ہوا ،
اسپتال انتظامیہ کے مطابق فہد نیو کراچی کا رہائشی تھا ، 3 ماہ قبل آوارہ کتے نے کاٹا تھا ،فہد کو عباسی شہید اسپتال سے ویکسین لگوائی تھی ، ویکسین کے تمام ڈوز نہ لگنے سے ریبیز میں مبتلا ہوا ، رواں سال ریںیز سے 07افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ،رواں سال سے سگ گزیدگی کے 24 ہزار واقعات رپورٹ ہوئے












