کراچی ( پاک ترک نیوز) کراچی میں گرفتار کوکین کوئن انمول عرف پنکی نے جیل میں کپڑے اور ادویات نہ ملنے کی شکایت کر دی،کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں تحریری درخواست دائر کی گئی ،عدالتی حکم پر جیل سپرنٹنڈنٹ پیش ہوئے۔
عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے استفسار کیا ملزمہ کو جیل میں ادویات اور کپڑے کیوں فراہم نہیں کئے جاتے، جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا ۔ ملزمہ ٹی شرٹ پہننے کا تقاضہ کرتی ہے یہ لباس قابل اعتراض ہے ۔
جیل سپرنٹنڈنٹ نے بیان دیا انمول پنکی کو قابل اعتراض کپڑے پہننے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ملزمہ نارمل کپڑے منگوا کر پہن سکتی ہے ہمیں اس پرکوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ ملزمہ کا سول اسپتال سے علاج چل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں انمول پنکی کا نیٹ ورک پھر فعال
عدالت نے انمول عرف پنکی کی درخواست نمٹا دی ۔ ملزمہ انمول کے خلاف بغدادی و دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔












