کراچی ( پاک ترک نیوز) پیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمان کے شہداء سےمتعلق بیان کی مذمت کر دی اور جے یو آئی سربراہ سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔
سندھ کے وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے ملک کے لیے لڑنے کے جذبے کی قیمت تنخواہ نہیں ہوتی، مولانا فضل الرحمان شہداء سے متعلق بیان واپس لیں، بیان کو انا کا مسئلہ نہ بنائیں، الفاظ واپس لینے سے آپ کی عزت میں اضافہ ہوگا۔
نیوز کانفرنس میں شرجیل انعام میمن نے کہا شہداء کے بارے میں نامناسب بیان دیا گیا، شہداء کی توہین کی گئی، فضل الرحمان کے بیان سے ہمارے دشمنوں کو فائدہ پہنچا، بیان کو بھارتی میڈیا میں اچھالا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر آکاش قتل کیس،گرفتار ملزموں کے اہم انکشافات
شرجیل میمن نے کہا کسی کے کچھ بولنے سے شہداء کا عظیم رتبہ کبھی کم نہیں ہوسکتا، ملک کے دفاع کے لیے پوری قوم متحدہ ہے، شہداء اور غازی کسی بھی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔
سندھ کے وزیر شرجیل انعام میمن نے مزید کہا بھارت کیخلاف ہر محاذ پر برسرپیکار پاکستانی غازی ہیں، ہر کسی نے اپنے پلیٹ فارم جنگ لڑی ۔معرکہ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست دی گئی۔












