Tuesday , 28 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

بجلی کے بل پر QR کوڈ کیوں؟ حقیقت سامنے آ گئی

2 months ago
A A
Why QR code on electricity bill The truth has come out
Share on FacebookWhatsApp

لاہور( پاک ترک نیوز) بجلی کے بلوں پر چھپے QR کوڈ نے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا ، سوشل میڈیا پر دعوے کیے جا رہے ہیں کہ QR کوڈ اسکین نہ کیا تو بجلی سبسڈی ختم ہو جائے گی، جبکہ دوسری جانب پاور ڈویژن نے شہریوں کو خبردار کر دیا ہے کہ جعلی لنکس اور QR کوڈز کے ذریعے معلومات چوری کی جا سکتی ہیں۔ سبڈی کی آخر حقیقت کیا ہے؟کون سبسڈی کا اہل ہوگا؟،اور QR کوڈ کا اصل مقصد کیا ہے؟دیکھیے اس خصوصی رپورٹ میں۔
حکومتی پالیسی کے مطابق مستقبل میں بجلی سبسڈی زیادہ تر انہی صارفین کو دی جائے گی جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام یا دیگر سماجی تحفظ کے ڈیٹا میں شامل ہوں گے۔توانائی ماہرین کے مطابق حکومت سبسڈی کے نظام کو “ٹارگٹڈ سبسڈی” میں تبدیل کرنا چاہتی ہے تاکہ صرف حقیقی مستحقین کو ریلیف دیا جا سکے۔


دوسری طرف حکومت کی جانب سے بجلی سبسڈی کے نظام میں نئی نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سبسڈی حاصل کرنے والے بعض صارفین کے بلوں پر QR کوڈ شائع کرنا شروع کر دیا ،ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد ایسے صارفین کا ریکارڈ جمع کرنا ہے جو ایک سے زائد سنگل فیز میٹر لگا کر کم یونٹس کی بنیاد پر سبسڈی حاصل کرتے رہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر QR کوڈ سے متعلق کئی جعلی پیغامات بھی گردش کر رہے ہیں۔پیغامات میں صارفین کو مخصوص لنک کھول کر ذاتی معلومات، شناختی کارڈ نمبر اور موبائل ڈیٹا درج کرنے کیلئے کہا جاتا ہے۔پاور ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ بجلی سبسڈی کیلئے صارفین کو کسی غیر متعلقہ ویب سائٹ یا ڈیجیٹل فارم پر معلومات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں۔حکام کے مطابق بعض جرائم پیشہ عناصر جعلی QR کوڈز اور لنکس کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ اس قسم کی سرگرمیاں غیر قانونی ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔“عوام کسی بھی نامعلوم QR کوڈ یا لنک پر اپنی ذاتی معلومات ہرگز درج نہ کریں، کیونکہ یہ سائبر فراڈ بھی ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق حکومت کا اصل مقصد بجلی سبسڈی کے غلط استعمال کو روکنا اور ایک سے زائد میٹرز کے ذریعے رعایت لینے والوں کی نشاندہی کرنا ہے۔

تاہم شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری اعلانات پر اعتماد کریں اور کسی غیر مصدقہ لنک یا QR کوڈ کے ذریعے معلومات شیئر نہ کریں۔
بجلی بلوں پر QR کوڈ کے معاملے نے عوام میں تشویش پیدا کر دی ہے، لیکن حکام کا کہنا ہے کہ اصل جنگ جعلی لنکس، سائبر فراڈ اور سبسڈی کے غلط استعمال کے خلاف ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ صارفین محتاط رہیں اور صرف مستند معلومات پر یقین کریں۔

Tags: #qrcodeElectricity
ShareSend

Related Posts

بجلی صارفین کیلئے بری خبر
Pakistan

بجلی صارفین کیلئے بری خبر

17 July , 2026
بجلی بل کا نیا فارمیٹ ،اب سمجھنا ہو گا آسان
Pakistan

بجلی بل کا نیا فارمیٹ ،اب سمجھنا ہو گا آسان

18 June , 2026
How to reduce electricity bill in summer
Latest

گرمیوں میں بجلی کا بل کیسے کم کریں؟

11 June , 2026
Petition against capacity charges and tariffs in electricity bills rejected
Latest

بجلی بلوں میں کیپسٹی چارجز اور ٹیرف کے خلاف درخواست مسترد

9 June , 2026
بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Pakistan

بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر

6 May , 2026
بجلی سولر سے پیدا کریں ،پیسے حکومت کو دیں ،نیا پلان سامنے آ گیا
The 3 most important

بجلی سولر سے پیدا کریں ،پیسے حکومت کو دیں ،نیا پلان سامنے آ گیا

22 April , 2026
Next Post
Salman Ali Agha becomes strongest candidate to lead Pakistan Test team

سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے

Read this too

فیلڈ مارشل سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

27 July , 2026
فیلڈ مارشل سے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی ملاقات

27 July , 2026
وزیرِ اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات

وزیرِ اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات

27 July , 2026
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے روکنے اور سفارت کاری کو آخری موقع دینے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے روکنے اور سفارت کاری کو آخری موقع دینے کا اعلان

27 July , 2026
Apple's big surprise When is the iPhone 18 Pro launching

ایپل کا بڑا سرپرائز،آئی فون 18پرو کب لانچ ہو رہا ہے؟

27 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu