انقرہ (پاک ترک نیوز )ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن کی کوششوں کے لیے صدر ٹرمپ کا پُرعزم مؤقف متاثر کن ہے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے نیٹو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی اتحادی ممالک کو نیٹو کے دفاع میں زیادہ ذمے داری اٹھانی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف فوجی کارروائی مزید وسیع کر سکتے ہیں ،ٹرمپ
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے دوران اضافی فضائی دفاعی تعاون پر امریکا، اسپین، جرمنی اور اٹلی کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ترک صدر کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا چاہیئے۔









