برلن ( پاک ترک نیوز) سوئٹزرلینڈ میں آج ہونے والے امریکا ایران مذاکرات منسوخ کر دیئے گئے۔ سوئس وزارت خارجہ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان برگن اسٹاک ریزورٹ پر طے شدہ ملاقات آج نہیں ہو گی۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ سوئٹزر لینڈ ملتوی کر دیا گیا ، واشنگٹن اور تہران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے طے پانے والے 14 نکاتی معاہدے پر عمل درآمد بارے بات چیت آج ہونا تھی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق، وینس کی قیادت میں وفد روانگی کے لیے تیار تھا لیکن پیچیدہ انتظامی معاملات کے باعث سفر مؤخر کر دیا گیا۔ امریکا جلد از جلد تکنیکی مذاکرات شروع ہونے کا منتظر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اور امریکا درمیان مفاہمتی یادداشت کا حتمی متن طے پا گیا، اسماعیل بقائی
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی حکام سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران معاہدے پردستخط کی تقریب کے حامی تھے ،ایران نے کہا دونوں ملکوں کے دستخط کے بعد اب تقریب کی کوئی ضرورت نہیں۔












