راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں کل پاکستان اور سری لنکا میں جوڑ پڑے گا۔
راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں سہ ملکی سیریز میں کل مد مقابل آئیں گی ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام 6بجے شروع ہو گا۔
ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان ، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔
پاکستان اپنا پہلا میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے ۔ جبکہ زمبابوے نے سری لنکا کو شکست سے دوچار کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے اور سری لنکا ابھی تک جیت کی تلاش میں ہے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر ہے۔
پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں زمبابوے کو شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ زمبابوے نے گزشتہ روز سری لنکا کو شکست دی تھی ۔
سہ ملکی سیریز میں تینوں ٹیمیں دو بار ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گی جبکہ سیریز کا فائنل میچ 29نومبر کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا ۔












