لاہور (پاک ترک نیوز )پاکستان سے حج پروازوں کی روانگی کا آج آخری دن ہے ۔ لاہور سے آخری حج پرواز پی کے 741 رات ساڑھے دس بجے 290 مسافروں کو لے کر روانہ ہو گی
گذشتہ رات تک 1 لاکھ 14 ہزار 78 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچے۔مدینہ منورہ میں موجود آخری 457 عازمین کا قافلہ آج مکہ مکرمہ پہنچے گا۔چوالیس ہزار 146 پرائیویٹ عازمین حج بھی سعودی عرب میں موجود ہیں ۔جدہ سے حج پروازوں کی واپسی کا آغاز 31 مئی سے ہو گا












