Saturday , 25 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

پیدائش سے قبر تک ٹیکس

1 month ago
A A
Taxes from birth to grave
Share on FacebookWhatsApp

لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان کا عام شہری زندگی کے تقریباً ہر مرحلے پر کسی نہ کسی شکل میں ٹیکس ادا کرتا ہے؟ پیدائش سے پہلے ہسپتال کے اخراجات ہوں، بچوں کا دودھ اور ڈائپر ہوں، تعلیم، موبائل فون، بجلی، گیس، پیٹرول، گھر کی تعمیر یا روزمرہ خریداری، ہر جگہ ٹیکس موجود ہے۔

حکومت نے مالی سال 2026-27 کیلئے 15.26 کھرب روپے سے زائد ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ یہ رقم آخر آتی کہاں سے ہے؟ جواب ہے: عوام کی جیب سے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں بالواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ بہت زیادہ ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ امیر اور غریب دونوں جب کوئی چیز خریدتے ہیں تو ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

اگر ایک شہری 10 ہزار روپے کی کوئی الیکٹرانک چیز خریدتا ہے تو 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کی صورت میں تقریباً 1,800 روپے حکومت کے خزانے میں چلے جاتے ہیں۔ 50 ہزار روپے کے موبائل فون پر تقریباً 9 ہزار روپے اور ایک لاکھ روپے کے فریج پر 18 ہزار روپے تک ٹیکس شامل ہو سکتا ہے۔

پیٹرول بھی عوام کیلئے بڑا ٹیکس بم بن چکا ہے۔اگر کوئی شخص ماہانہ پچاس لٹر پٹرول استعمال کرتا ہے تو سالانہ چھ سولٹر بنتے ہیں ، اس میں ٹیکسز اورلیوی کی مد میں ہزاروں روپے اضافہ حکومت کو اداکرنا پڑتے ہیں

حکومت نے صرف پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1.47 کھرب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا، جبکہ آنے والے مالی سال میں یہ ہدف 1.73 کھرب روپے تک پہنچنے کی توقع ہے۔ یعنی جب بھی کوئی شہری موٹر سائیکل یا گاڑی میں پیٹرول ڈلواتا ہے تو اس کی رقم کا ایک حصہ براہ راست حکومتی خزانے میں جاتا ہے۔

موبائل فون استعمال کرنے والا ہر پاکستانی بھی ٹیکس نیٹ میں شامل ہے۔ موبائل لوڈ، انٹرنیٹ پیکیجز اور مختلف ٹیلی کام سروسز پر عائد ٹیکس روزانہ کروڑوں روپے کی وصولی کا ذریعہ بنتے ہیں۔

بجلی کے بل عوام کیلئے الگ امتحان ہیں۔ ایک صارف اگر 20 ہزار روپے کی بجلی استعمال کرے تو مختلف ٹیکسوں، سرچارجز اور دیگر چارجز کے بعد بل 30 ہزار روپے تک پہنچ سکتا ہے۔

تنخواہ دار طبقہ بھی مسلسل دباؤ میں ہے۔ تنخواہ ملنے سے پہلے ہی انکم ٹیکس کی کٹوتی ہو جاتی ہے۔ بینک اکاؤنٹس، سرمایہ کاری اور دیگر مالی سرگرمیوں پر بھی مختلف ٹیکس نافذ ہیں۔

گھر کا راشن خریدنا ہو تا دودھ ، آٹا خریدناہو یا چاول ، ہر چیز پر عوام کو ٹیکسز کی مد میں بھاری ادائیگی کرنا پڑتی ہے ،گھر بنانا ہو تو سیمنٹ، سریا، ٹائلز، پینٹ اور دیگر تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں شامل ٹیکس الگ بوجھ بنتے ہیں۔ گاڑی خریدنے پر رجسٹریشن فیس، ایڈوانس انکم ٹیکس اور دیگر سرکاری محصولات ادا کرنا پڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر ٹیکس کا شکنجہ مزید سخت کرنے کا فیصلہ

اگر کوئی شخص مر جائے تو بھی اسے ادائیگی کرنا پڑتی ہے ،قبرستان میں قبر کی جگہ کے لیے فیسا ادا کرنا پڑتی ہے ، اس کے علاوہ قبر کھودنے، کتبہ لگانے اور اینٹوں کا خرچ الگ ہوتا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق اگر ایک متوسط طبقے کا خاندان ماہانہ 60 ہزار روپے خرچ کرتا ہے تو صرف سیلز ٹیکس کی مد میں سالانہ تقریباً ایک لاکھ روپے تک ادا کر سکتا ہے، جبکہ اس میں پیٹرول، بجلی، موبائل اور دیگر ٹیکس شامل نہیں ہوتے۔

یوں ایک عام پاکستانی زندگی کے آغاز سے لے کر آخری سفر تک کسی نہ کسی شکل میں ٹیکس ادا کرتا رہتا ہے۔ عوام کا کہناہے حکومت کھربوں روپے ٹیکس وصول کرتی ہے تو کیا صحت، تعلیم، صاف پانی، سستی بجلی اور بہتر ٹرانسپورٹ جیسی بنیادی سہولیات بھی اسی معیار کی مل رہی ہیں؟

Tags: #TAXbirthgrave
ShareSend

Related Posts

Procedure for fixed tax scheme for small traders issued.
Latest

چھوٹے تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا طریقہ کار جاری

15 July , 2026
Taxes and financial decisions come into effect today as the new fiscal year begins
Latest

نیا مالی سال شروع ہوتے ہی ٹیکسز اورمالیاتی فیصلے آج سے نافذ العمل

1 July , 2026
Government decides to further tighten tax on social media influencers
Latest

حکومت کا سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر ٹیکس کا شکنجہ مزید سخت کرنے کا فیصلہ

12 June , 2026
Federal budget to be presented today, total budget likely to be 17.5 trillion
Most important

وفاقی بجٹ آج پیش ہو گا،مجموعی حجم ساڑھے سترہ ہزار ارب ہونے کا امکان

12 June , 2026
Tax officials, employees asked for details regarding foreign citizenship
Latest

ٹیکس افسروں ،ملازمین سے غیر ملکی شہریت سےمتعلق تفصیلات طلب

11 June , 2026
The federal government's plan to put a heavy burden on the pockets of the people
Latest

وفاقی حکومت کا عوام کی جیبوں پر بھاری بوجھ ڈالنے کا پلان

1 June , 2026
Next Post
خراب انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے پر کمپنی کو جرمانہ

خراب انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے پر کمپنی کو جرمانہ

Read this too

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری تیاری اچھی ہے ،بابر اعظم

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری تیاری اچھی ہے ،بابر اعظم

24 July , 2026
بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف

بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف

24 July , 2026
پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

24 July , 2026
چین ،روس ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے تو بہت برا ہو گا،ٹرمپ

چین ،روس ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے تو بہت برا ہو گا،ٹرمپ

24 July , 2026
Attack by the Kharijite faction thwarted; 12 terrorists killed, 15 soldiers martyred.

ٹانک میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، 12 دہشت گرد ہلاک، 15 جوان شہید

24 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu