اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا طریقہ کار جاری کر دیا۔20 کروڑ روپے تک سالانہ ٹرن اوور والی ایک دکان کے مالکان اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے
فکسڈ ٹیکس اسکیم کے تحت مجموعی ٹرن اوور پر ایک فیصد ٹیکس کی تجویز زیر غور ہے ،حکومت کو اسکیم سے سالانہ 50 ارب روپے سے زائد آمدن کی توقع ہے ،فکسڈ ٹیکس اسکیم رضاکارانہ، دکاندار چاہیں تو عام انکم ٹیکس ریٹرن بھی جمع کرا سکتے ہیں۔
اسکیم میں شامل دکانداروں کیلئے کم از کم 25 ہزار روپے ٹیکس نقد جمع کرانا لازمی ہو گا،ٹیئر ون ریٹیلرز، جیولرز اور پروفیشنل سروس فراہم کرنے والے اسکیم میں شامل نہیں۔
ایف بی آر کے مطابق اسکیم میں شامل دکانداروں کو "گرین پلیٹ” جاری کی جائے گی، گرین پلیٹ رکھنے والی دکانوں پر معمول کے ٹیکس معاملات کیلئے ایف بی آر افسران داخل نہیں ہوں گے
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے چیئرمین این ڈی ایم اے کی ملاقات
فکسڈ ٹیکس اسکیم میں شامل دکانداروں کو پی او ایس مشین لگانے کی شرط سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے چھوٹے دکاندار معمول کے ٹیکس آڈٹ سے بھی مستثنیٰ ہوں گے
غلط معلومات یا ٹیکس چوری کیلئے اسکیم کے غلط استعمال پر کارروائی ہوگی، غیر معمولی کاروباری سرگرمی یا بھاری اثاثوں کی خریداری کی صورت میں آڈٹ کیا جائے گا۔












