گلگت ( پاک ترک نیوز) مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے نام لیے بغیر پیپلز پارٹی پر تنقید کی ہے ۔
گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا گلگت بلتستان کو کراچی کی طرح کھنڈر بنانا ہے یا لاہور کی طرح ترقی یافتہ ،عوام کراچی اور لاہور کا موازنہ کریں ۔ علاقے کی ترقی کے لیے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں،، ہم اس علاقے کی محرومیوں کو دور گلگت بلتستان کے عوام ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،انہیں مایوس نہیں کریں گے۔
یہ خطہ سوئٹزر لینڈ بن سکتا ہے ،پوری دنیا کے سیاح یہاں کا رخ کریں گے ،سعد رفیق نے کہا گلگت بلتستان کے غیور عوام نے اپنا خون دے کر اس خطے کو آزادی دلوائی۔ یہاں کے عوام نے افواج پاکستان کا مکمل ساتھ دیا۔ خرم دستگیر بولے گلگت بلتستان کو کراچی بنانا ہے یا لاہور ،شیر کا نشان ترقی اور ،گلگت بلتستان کی خوشحالی کا نشان ہے۔












