لاہور( پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے گی،پولیس اور دیگر محکمے محرم الحرام میں مکمل ذمہ داری سے فرائض انجام دیں ،جہاں پر مزید فورس کی ضرورت ہو گی ،فراہم کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا محرم الحرام کے انتظامات پر جائزہ اجلاس میں اظہار خیال میں کہا مجالس اور جلوسوں کے روٹس کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے ۔،جلوسوں کےروٹس پر،ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی جائیں ،انتظامیہ محرم کے دوران فیلڈ میں رہے،کھلے مین ہولز کو آج ہی بند کیا جائے،پولیس عام لوگوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئے اور اچھا سلوک کرے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا قربانی پر پنجاب میں صفائی کے بہترین انتظامات دیکھنے کو ملے ۔عوام نے پہلی بار صاف ستھرا پنجاب دیکھا ،بہترین کارکردگی پر تمام محکمے تحسین کے مستحق ہیں،تمام محکموں نے بہترین ہم آہنگی اور محنت سے کام کیا،تمام وزراء اور اداروں نے اچھا کام کیا ،شہریوں کے تحفظ سمیت دیگر شعبوں میں مزید بہتری لانی ہے۔












