اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر حکومت کی تعریف کر دی ، قومی اسمبلی میں ایم این اے عامر ڈوگر کا کہناہے پیٹرولیم لیوی کی مد میں حکومت 123 روپے لیوی لے رہی ہے ، اس لیوی کوکم کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔
عامر ڈوگر نے کہا ٹیلی کام ایڈوانس ٹیکس کو 15فیصد سے کم کرکے 8فیصد کیا جائے، قانون سازی ہو رہی ہے کہ ٹیلی کام کمپنی کسی کی جائیداد بھی زبردستی لے سکتی ہے، حکومت کسی سے کیسے جائیداد زبردستی لے سکتی ہے؟
یہ بھی پڑھیں: پٹرول ،ڈیزل سستا،مہنگائی بدستور برقرار
عامر ڈوگر نے مزید کہا زراعت پر مجموعی ٹیکس کو ختم کیا جائے ، یونیورسٹی فیکلٹی کیلئے ٹیکس چھوٹ کو بحال کیا جائے، وفاقی حکومت کے ملازمین اور پنشنرز کا میڈیکل الاؤنس بحال کیا جائے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ کیا جائے۔
عامر ڈوگر نے کہا ایران پاکستان گیس پائپ لائن فی الفور مکمل کردینا چاہیےاور ایران کے ساتھ پیٹرول لینے کا معاہدہ بھی کرنا چاہیے۔












