اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف ایران کے دورے پر چلے گئے ۔ شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نمازجنازہ میں شرکت کریں گے۔ ۔۔۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،وفاقی وزراء، بلاول بھٹو زرداری،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے ملاقات ہو گی،حکومت اورپاکستانی عوامِ کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرینگے۔ وزیراعظم استنبول بھی جائیں گے، کاروباری کانفرنس سے خطاب اور صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوگی۔












