اسلام آباد(پاک ترک نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہ ترکیہ میں نمایاں کاروباری گروپوں سے ملاقاتیں کیں ۔ ترک کمپنیوں کو توانائی، کان کنی، معدنیات، انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت کو افسوسناک واقعہ قرار دیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ گروپ کیپٹن عاصم طارق نے خاتون کی جان و عزت کےتحفظ کےلیے اپنی جان کانذرانہ پیش کیا۔ خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل ،وزیراعظم چیئرمین ہوں گے
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ تہران میں سپریم لیڈر شہید آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ ایران کے شہید سپریم لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔












