اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی۔وزیراعظم سولہ رکنی نیشنل پاپولیشن کونسل کے چئیرمین ہونگے، نوٹیفکیشن کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز ،آرمی چیف نیشنل پاپولیشن کونسل کے رکن ہونگے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی نیشنل پاپولیشن کونسل کے رکن ہونگے،۔وزیراعظم آزادکشمیر،وزیراعلی جی بی نیشنل پاپولیشن کونسل کے رکن مقررک یے گئے،وزیر خزانہ، پلاننگ، صحت وزیر تعلیم، قانون اطلاعات، مذہبی امور نیشنل پاپولیشن کونسل کے رکن ہونگے
یہ بھی پڑھیں: We will not let anyone harm Balochistan's peace, Prime Minister
نوٹیفکیشن کے مطابق پاپولیشن کونسل بڑھتی آبادی پر کنٹرول کیلئےمستحکم پالیسی مرتب کرے گی ،کونسل آبادی کنٹرول بارے قومی اتفاق رائے، عوامی حمایت کیلئے اقدامات کرے گی،کونسل وفاقی و صوبائی سطح پر آبادی کنٹرول کے اقدامات میں ہم آہنگی لائے گی ۔مذہبی اسکالرز، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کو پاپولیشن کنٹرول مہم کا حصہ بنایا جائے گا۔












