اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سپین کو فٹبال کا عالمی چیمپئن بننے پر مبارکباد دی ہے ،وزیراعظم نے کہاسپین کی قومی ٹیم نے غیر معمولی مہارت، تنظیم، اتحاد اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔
وزیراعظم نے ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ بہترین انتظامات اور میزبانی پر صدر ٹرمپ اور امریکی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے عالمی کپ کی میزبانی کے شراکت داروں کینیڈا اور میکسیکو کی حکومتوں اور عوام کی بھی ستائش کی ہے اور عالمی کپ کے انعقاد پر فیفا کے صدر گیانی انفینتینو اور ان کی ٹیم کو بھی مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں بھی بھارت کو شکست دیدی
وزیراعظم شہبازشریف نے کہافیفا ورلڈ کپ کا شاندار انعقاد فٹبال کو ایک عالمی کھیل کے طور پر مزید مضبوط کرے گا۔ فیفا ورلڈ کپ نے ہمیں باور کرایا ہے کہ کھیل ایک عالمی زبان ہے،کھیل سرحدوں سے ماورا اور انسانیت کو یکجا کرتا ہے۔












