Tuesday , 28 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

صدر زرداری ،وزیراعظم کا ہر بچے کو تعلیم کے مساوی مواقع دینے کے عزم کا اعادہ

2 months ago
A A
President Zardari, Prime Minister reiterate commitment to provide equal educational opportunities to every child
Share on FacebookWhatsApp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بچوں کی مشقت کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر بچوں کو استحصال سے محفوظ رکھنے، ہر بچے کو ایک محفوظ ماحول میں پرورش پانے اور تعلیم حاصل کرنے کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ بچوں کا تحفظ آئین پاکستان کا حصہ ہے جس میں آئین کا آرٹیکل 11 غلامی، جبری مشقت اور بچوں کو خطرناک نوعیت کے کاموں میں ملازمت دینے کی ممانعت کرتا ہے، جبکہ آرٹیکل 25-اے پانچ سے سولہ سال کی عمر کے تمام بچوں کے لیے مفت اور لازمی تعلیم کی ضمانت دیتا ہے۔

صدر زرداری نے کہا یہ آئینی دفعات ریاست کی اس ذمہ داری کو واضح کرتی ہیں کہ وہ بچوں کے تحفظ اور تعلیم کے فروغ کو یقینی بنائے، بچوں سے مشقت کے ان کی زندگی اور مستقبل پر براہِ راست منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، محنت مزدوری میں مصروف بچے اکثر تعلیم ترک کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں یا تعلیمی لحاظ سے پیچھے رہ جاتے ہیں جس سے ان کے مواقع محدود ہو جاتے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جبری مشقت سے بچوں کی صلاحیتوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے اور پہلے سے مشکلات کے شکار خاندانوں پر مزید بوجھ پڑتا ہے، لہٰذا بچوں کی تعلیم کو برقرار رکھنا صرف ان کے تحفظ کا معاملہ نہیں بلکہ طویل المدتی سماجی اور معاشی فلاح و بہبود کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کا معیار وہاں پر بچوں سے سلوک سے جانچا جاتا ہے، پاکستان کے ہر بچے کو سیکھنے، نشوونما پانے اور ایک محفوظ و روشن مستقبل تعمیر کرنے کا موقع ملنا چاہئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ ہر بچے کو استحصال سے پاک اور تعلیم سے آراستہ مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا بچوں سے مشقت و مزدوری کا مکمل سد باب، قومی معاشی اور سماجی ترقی اور معاشرتی انصاف کے لیے ناگزیر ہے، قوموں کی ترقی، مستقبل کی افرادی قوت، بچوں کی ذہنی و جسمانی قدرتی صلاحیتوں کی افزائش اور بہترین استعمال پر منحصر ہوتی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا حکومتی پالیسی ترجیحات میں باوقار روزگار کے فروغ اور بچوں سے مشقت کے خاتمہ کے لیے عملی اقدامات شامل ہیں، حکومت تمام متعلقہ اکائیوں بشمول آجروں اور محنت کشوں کی تنظیموں کے ساتھ بھی مل کر کام کر رہی ہے،صوبائی حکومتوں نے بچوں سے مشقت کے تدارک کے لیے نمایاں قانونی اور انتظامی اقدامات کیے ہیں جو لائق ستائش ہیں۔

Tags: asifalizardarichildlabourprimeminister
ShareSend

Related Posts

India is behind the terrorism in Pakistan Prime Minister
Latest

پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،وزیراعظم

24 July , 2026
We will not allow anyone to destroy peace in Balochistan Prime Minister
Latest

کسی کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیراعظم

22 July , 2026
Abdul Sattar Edhi's social services will always be remembered Prime Minister
Latest

عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،وزیراعظم

July 8, 2026
We will always stand by each other Joint press conference by the Prime Minister and the Turkish President.
Most important

ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے، وزیراعظم اور ترک صدر کی مشترکہ پریس کانفرنس

4 July , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif meets Turkish President Recep Tayyip Erdogan.
Most important

وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات

4 July , 2026
President Asif Zardari congratulates US leadership, people on Independence Day
Pakistan

صدر آصف زرداری کی امریکی قیادت ،عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد

4 July , 2026
Next Post
Football World Cup Mexico and South Korea win matches

فٹبال ورلڈ ،میکسیکو اور جنوبی کوریا نے میچ جیت لیے

Read this too

فیلڈ مارشل سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

27 July , 2026
فیلڈ مارشل سے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی ملاقات

27 July , 2026
وزیرِ اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات

وزیرِ اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات

27 July , 2026
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے روکنے اور سفارت کاری کو آخری موقع دینے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے روکنے اور سفارت کاری کو آخری موقع دینے کا اعلان

27 July , 2026
Apple's big surprise When is the iPhone 18 Pro launching

ایپل کا بڑا سرپرائز،آئی فون 18پرو کب لانچ ہو رہا ہے؟

27 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu