Saturday , 25 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

190کھرب روپے کے لگ بھگ وفاقی بجٹ2027کی تیاری تیزی سے جاری

3 months ago
A A
Preparations for the federal budget 2027 worth around Rs 1.9 trillion are underway at a rapid pace.
Share on FacebookWhatsApp

از: سہیل شہریار
پاکستان کے وفاقی بجٹ 2026-27کی تیاری کا عمل تیزی جاری ہے۔ جو آئندہ ماہ مئی کے آخر تک مکمل ہو گا۔ بجٹ کی تیاری میں اقتصادی استحکام کےساتھ اب پائیدار ترقی ،اصلاحات ، نجکاری اور ڈیجیٹلائزیشن کی طرف توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
بجٹ کے حجم کا ابتدائی تخمینہ 180سے190کھرب روپے ۔جبکہ شرح نمو کا ہدف 5.1 سے6.5فیصد متوقع ہے۔ کلیدی توجہ کے شعبوں میں ماحولیاتی استحکام، گرین ٹیکس اور سال 2027 کےآخر تک آئی ایم ایف کے پروگرام کے اختتام پرضروری شرائط کی تکمیل شامل ہیں۔بجٹ دستاویزات کو مئی کے آخر تک حتمی شکل دی جانی ہے۔جس کے بعد بجٹ کی وفاقی کابینہ سے منظوری کے ساتھ اسے جون کے پہلے ہفتے کے دوران پارلیمان میںپیش کئے جانے کی متوقع ہے۔


وزارت خزانہ کی رپورٹس کے مطابق فروری کے آخر میں وزارتوں اور حکومت کے ماتحت اداروں سے اخراجات کے تخمینے اور ترقیاتی منصوبوںکی تفصیلات موصول ہونے کے بعدبجٹ پر نظر ثانی کمیٹی نے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اپنے اجلاسوں کا سلسلہ مکمل کر لیا ہے۔اور اگلے مرحلے میں رواں ماہ کے آخر تک بجٹ کی حدوں کا تعین کرلیا جائے گا۔بعد ازاں مئی میں بجٹ دستاویزات کی حتمی تیاری کا عمل مکمل کیا جائے گا ۔ اسی دوران سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی (اے پی سی سی) کا اجلاس مئی 2026 کے پہلے ہفتے میں اور اس کے بعد دوسرے ہفتے میں قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس ہوگا۔
فنانس ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27کے بجٹ کی تجاویز کی تیاری کے ساتھ اب پارلیمانی منظوری کے بغیر کسی بھی قسم کی اضافی گرانٹس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تاکہ مالی نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔ حکومت نےآئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ شرائط کے تحت ملکی بجٹ سازی کے عمل میں وسیع تر اصلاحات لانےپر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ یہی نہیں حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومتی اخراجات اور بجٹ کے اہداف میں ہم آہنگی پیدا کی جائے گی۔ اس نئی حکمت عملی کا مقصد بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا ہے تاکہ ملکی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔اب آئی ایم ایف کا ایک خصوصی وفد جلد پاکستان پہنچ کر بجٹدستاویزات کا جائزہ لے گا۔
آئندہ مالی سال 2026-27میں مختلف مدات کے لئے مختص کی جانے والی رقومات کے حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع حسب سابق سب سے اہم ہے ۔ملک کی مشرقی اور مغربی سرحدوں کی ابترصورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر دفاع کے لئے25کھرب روپے سے زائد رقم رکھی جائے گی ۔رواں مالی سال مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کرنا پڑی ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران نہ صرف اس کمی کو پورا کیا جائے بلکہ شرح نمو کے اہداف کے حصول میں ترقیاتی منصوبوں سے بھی مدد حاصل کی جائے۔


یہ رپورٹس بھی سامنے آ رہی ہیں کہ مالی سال 2026-27میں برآمدی صنعتوں، رئیل اسٹیٹ اور آئی ٹی خصوصاً اے آئی سے متعلقہ اداروں کے لئے سہولیات، سپر ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسوں میں چھوٹ اورملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بھی بجٹ کا حصہ ہونگے۔

Tags: budter2026DEFENCEhealthrecord
ShareSend

Related Posts

Increased use of artificial sweeteners is harmful to health
Latest

مصنوعی مٹھاس کا بڑھتا استعمال صحت کیلئے نقصان دہ

23 July , 2026
Warning! These medicines declared dangerous; the Health Department has issued a directive to immediately stop their use.
Latest

خبردار! یہ دوائیں خطرناک قرار، محکمہ صحت نے فوری استعمال روکنے کی ہدایت جاری کر دی

18 July , 2026
Poverty rate in Pakistan reaches 28.9 percent, says World Food Program
Latest

پاکستان میں غربت کی شرح 28.9 فیصد تک پہنچ ،عالمی ادارہ خوراک

16 July , 2026
A record that no one has been able to break even after 68 years! 6 matches, 13 goals, and borrowed boots.
Latest

ریکارڈ جو 68 سال بعد بھی کوئی نہ توڑ سکا! 6 میچز، 13 گول اور اُدھار کے جوتے

15 July , 2026
Air pollution and male infertility
Latest

فضائی آلودگی اور مردانہ بانجھ پن

12 July , 2026
HIV virus outbreak case in Sindh, report sought from provincial government
Latest

سندھ میں ایچ آئی وی وائرس پھیلنے کا کیس ،صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب

2 July , 2026
Next Post
Israel-Lebanon talks to resume tomorrow, Trump says

اسرائیل اور لبنان کے مذاکرات کل دوبارہ شروع ہونگے ،ٹرمپ

Read this too

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری تیاری اچھی ہے ،بابر اعظم

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری تیاری اچھی ہے ،بابر اعظم

24 July , 2026
بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف

بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف

24 July , 2026
پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

24 July , 2026
چین ،روس ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے تو بہت برا ہو گا،ٹرمپ

چین ،روس ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے تو بہت برا ہو گا،ٹرمپ

24 July , 2026
Attack by the Kharijite faction thwarted; 12 terrorists killed, 15 soldiers martyred.

ٹانک میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، 12 دہشت گرد ہلاک، 15 جوان شہید

24 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu