لاہور( پاک ترک نیوز) پی آئی اے کی لاہور اور مانچسٹر کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ۔۔۔پہلی پرواز پی کے 709 لاہور سے 325مسافروں کو لے کر اڑان بھر گئی ،افتتاحی تقریب میں کیک کاٹا گیا ،،مسافروں نے براہ راست پرواز کو اہم پیش رفت قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو نئی نجی ایئرلائن مل گئی
مانچسٹر سے پرواز کو پی ائی اے کی مقامی انتظامیہ اور مانچسٹر ائیرپورٹ گروپ کے عہدیداران نے رخصت کیا ۔
لاہور سے مانچسٹرکی براہِ راست پروازوں کا آغاز پی ائی اے کے بین الاقوامی نیٹ ورک میں اہم اضافہ ہے۔












