Friday , 24 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

پاکستان کا بڑا سفارتی قدم: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت، بھارت سے میچ کھیلنے سے انکار

6 months ago
A A
پاکستان کا بڑا سفارتی قدم: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت، بھارت سے میچ کھیلنے سے انکار
Share on FacebookWhatsApp

لاہور: (پاک ترک نیوز)حکومتِ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ سے متعلق ایک اہم اور غیر معمولی فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت تو کرے گی، تاہم بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہیں کھیلا جائے گا۔
یہ فیصلہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقات میں کیا گیا، جس میں ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت اور سفارتی مؤقف پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔
حکومتی اعلان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 فروری کو شیڈول میچ نہیں کھیلا جائے گا، اور یہ اقدام محض کھیل تک محدود نہیں بلکہ ایک اصولی احتجاج کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی بنیادی وجہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بعض حالیہ فیصلوں پر شدید تحفظات ہیں، خصوصاً بنگلہ دیش سے متعلق معاملات میں آئی سی سی کے رویے کو جانبدارانہ قرار دیا گیا ہے۔
حکومت پاکستان اس مسئلے پر بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کرنا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 15 فروری کو بھارت کے خلاف میدان میں نہ اترے، تاکہ عالمی سطح پر اس جانبداری کے خلاف مؤثر احتجاج ریکارڈ کروایا جا سکے۔
حکومتی حلقوں کا مؤقف ہے کہ آئی سی سی میں بعض بااثر شخصیات کے فیصلوں نے ادارے کی غیرجانبداری پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، جہاں ایک ملک کے لیے الگ اور دوسرے کے لیے مختلف معیار اپنایا جا رہا ہے، جو انصاف اور برابری کے عالمی اصولوں کے منافی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے عزم کا اعادہ کیا ہے، تاہم بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کو ایک مضبوط سفارتی اور اصولی پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Tags: cricketindiapakistant20
ShareSend

Related Posts

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم
Pakistan

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 July , 2026
ODI and T20 Cricketer Rankings Which Player Holds Which Position
Latest

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز کی رینکنگ ،کس کھلاڑی کا کون سا نمبر؟

22 July , 2026
The world acknowledges Pakistan's role as a mediator in the Iran-US conflict.
Latest

ایران امریکہ جنگ،پاکستان کے ثالثی کردار کی دنیا معترف

22 July , 2026
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے
Pakistan

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے

20 July , 2026
پاکستان ،کینیڈا کے تعلقات کا نیا سنگ میل ،تعاون بڑھانے پر اتفاق
The 3 most important

پاکستان ،کینیڈا کے تعلقات کا نیا سنگ میل ،تعاون بڑھانے پر اتفاق

20 July , 2026
دورہ سری لنکا،پاکستان کی ویمنز ٹیم کا اعلان،فاطمہ ثناء کپتان مقرر
Latest

دورہ سری لنکا،پاکستان کی ویمنز ٹیم کا اعلان،فاطمہ ثناء کپتان مقرر

18 July , 2026
Next Post
امریکہ اور ایران مذاکرات کیلئے تیار، انقرہ میں خفیہ ملاقات کی تیاری

امریکہ اور ایران مذاکرات کیلئے تیار، انقرہ میں خفیہ ملاقات کی تیاری

Read this too

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

23 July , 2026
آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

23 July , 2026
امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

23 July , 2026
پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

23 July , 2026
بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

23 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

English
Urdu