Monday , 27 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

پاکستانی نژاد فٹبالر ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کرنے کے قریب

1 month ago
A A
Pakistani-origin footballer close to making history at World Cup
Share on FacebookWhatsApp

نیو یارک ( پاک ترک نیوز) عراق کی قومی فٹبال ٹیم کے مڈفیلڈر اور سابق مانچسٹر یونائیٹڈ اکیڈمی کے کھلاڑی زیدان اقبال مردوں کے فٹبال ورلڈ کپ میں ایک منفرد تاریخ رقم کرنے کے قریب ہیں۔

اگر زیدان اقبال ورلڈ کپ میں عراق کی جانب سے میدان میں اترتے ہیں تو وہ پاکستانی نژاد پہلے فٹبالر بن جائیں گے جو مردوں کے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کا اعزاز حاصل کریں گے۔

23 سالہ زیدان اقبال انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد پاکستانی جبکہ والدہ عراقی ہیں۔ زیدان نے کہا کہ انہیں اس اعزاز کے بارے میں معلوم ہونے پر خود بھی حیرت ہوئی۔

زیدان اقبال نے کہا کہ مجھے خود بھی معلوم نہیں تھا کہ میں پاکستانی نژاد پہلا کھلاڑی بننے جا رہا ہوں جو ورلڈ کپ میں کھیلے گا۔ جب میں عراق کے ساتھ ورلڈ کپ کوالیفائی کرنے کی کوشش کر رہا تھا تو میں نے اس حوالے سے کبھی نہیں سوچا تھا۔

زیدان اقبال نے کہا ان کے والد پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی زندگی اور کیریئر میں سب سے اہم شخصیت ہیں۔ وہ اپنے خاندان کے دونوں پس منظر پر فخر کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے ساتھ یکساں وابستگی محسوس کرتے ہیں۔ان کی کامیابی نوجوانوں، خصوصاً جنوبی ایشیائی پس منظر رکھنے والے بچوں کے لیے ایک مثال بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ ’فٹبال میں کامیابی آسان نہیں ہوتی، اس کے لیے سخت محنت، عزم اور مستقل مزاجی درکار ہوتی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ نوجوان یہ دیکھیں کہ کسی بھی پس منظر، علاقے یا مذہب سے تعلق رکھنے والا فرد محنت کے ذریعے عالمی سطح تک پہنچ سکتا ہے۔‘‘

دوسری جانب پاکستانی فٹبال شائقین بھی زیدان اقبال کی کامیابی پر خوش ہیں۔ پاکستانی فٹبال ٹیلنٹس کے بانی احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تقریباً ہر فٹبال مداح زیدان اقبال کو جانتا ہے اور ان کی کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بڑی تحریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال پلیئر لیونل میسی کا نیا ریکارڈ

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں زیدان اقبال کی موجودگی کے باعث بہت سے پاکستانی شائقین عراق کی حمایت کریں گے اور چاہتے ہیں کہ عراقی ٹیم ٹورنامنٹ میں زیادہ سے زیادہ آگے جائے۔

یاد رہے کہ پاکستان فیفا رینکنگ میں 198 ویں نمبر پر موجود ہے اب تک کبھی فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا، تاہم زیدان اقبال کی ممکنہ شرکت پاکستانی فٹبال شائقین کے لیے ایک تاریخی اور یادگار لمحہ ثابت ہو سکتی ہے۔

Tags: #FOOTBALLworldcupZidaneIqbal
ShareSend

Related Posts

Messi's decision to retire from international football
Latest

میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

24 July , 2026
Spain The new ruler of the football world.
Latest

اسپین فٹبال کی دنیا کا نیا حکمران

20 July , 2026
Messi teary-eyed after defeat in the 2026 FIFA World Cup final.
Latest

فیفاورلڈکپ2026 فائنل میں شکست پر میسی آبدیدہ

20 July , 2026
Football World Cup England secures third place after 60 years.
Latest

فٹبال ورلڈ کپ :انگلینڈ کی 60برس بعد تیسری پوزیشن

19 July , 2026
فٹبال ورلڈ کپ ،انگلینڈ نے تیسری پوزیشن کے میچ  میں فرانس کو شکست دیدی
Latest

فٹبال ورلڈ کپ ،انگلینڈ نے تیسری پوزیشن کے میچ  میں فرانس کو شکست دیدی

19 July , 2026
The tiny baby once held in Messi's arms is now his opponent in the World Cup final!
Latest

میسی کی گود کا ننھا بچہ، آج ورلڈ کپ فائنل میں مدِمقابل!

17 July , 2026
Next Post
Iran-US deal, is oil and gas going to become cheaper

ایران امریکا معاہدہ،کیا تیل اور گیس سستی ہونے والی ہے؟

Read this too

کشمور ہو یا کشمیر، کسی کواپنے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ،بلاول بھٹو

کشمور ہو یا کشمیر، کسی کواپنے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ،بلاول بھٹو

26 July , 2026
یوکرین کو جہاز پر حملے کا جواب دیا جائے گا، ایران کی دھمکی

یوکرین کو جہاز پر حملے کا جواب دیا جائے گا، ایران کی دھمکی

26 July , 2026
بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ایرانی ایجنڈے کی تکمیل ہیں، یمنی وزیراعظم

بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ایرانی ایجنڈے کی تکمیل ہیں، یمنی وزیراعظم

26 July , 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ

26 July , 2026
لاہور میں زیر زمین ٹینکوں میں لاکھوں گیلن بارش کا پانی ذخیرہ ، حکام کا دعویٰ

لاہور میں زیر زمین ٹینکوں میں لاکھوں گیلن بارش کا پانی ذخیرہ ، حکام کا دعویٰ

26 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu