Saturday , 25 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

پاکستان کو چین کے ففتھ جنریشن لڑاکا طیارہ J-35Eرواں سال کے وسط میں ملنے کا امکان

6 months ago
A A
پاکستان کو چین کے ففتھ جنریشن لڑاکا طیارہ J-35Eرواں سال کے وسط میں ملنے کا امکان
Share on FacebookWhatsApp

از: سہیل شہریار

چین نے پاکستان کو پانچویں نسل کے جے۔35ای لڑاکاطیاروں کی فراہمی کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ پہلے مرحلے میں چار سے 12تک طیارے رواں سال کے وسط تک پاک فضائیہ کے حوالے کر دئیے جائیں گے۔
ملایشیا کی معروف دفاعی ویب سائٹ ڈیفنس سیکورٹی ایشیا نےپاکستانی، چینی اور بھارتی میڈیا کی رپورٹس اور اسلام آباد میں اپنے نمائندے کے بے نام اعلیٰ پاکستانی حکام کے دعوؤں کی بنیاد پر کہا ہے کہ پاکستان رواں سال کے پہلے نصف سے آئندہ برس کے آخر تک چین کےجے۔35ای اسٹیلتھ فائٹرز حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ جو جنوبی ایشیا کے ایئر پاور بیلنس میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ دیتا ہے۔ جس کا مقصد بھارت کے رافیل بیڑے اور تہہ دار فضائی دفاعی ڈھانچے کا بھرپور مقابلہ کرنا ہے۔


2026 کے اوائل اور 2027 کے اوائل کے درمیان پاکستان کو چین سے چار سے بارہ جے۔35ای فائفتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹرز ملنے کا امکان جنوبی ایشیا کے فضائی توازن میں ممکنہ طور پر فیصلہ کن اقدام کی نشاندہی کرتا ہے۔پاکستان فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے اس دعوے کے ذریعے اس رفتار کو اجاگر کیا گیا ہے کہ "ڈیٹرنس کو برقرار رکھنے کے لیے اگلی نسل کے پلیٹ فارمز کی ضرورت” ناگزیر ہو گئی ہے۔اور یہ ایک ایسا بیان جو اس سوچ کو سمیٹتا ہے کہ چوتھی نسل کی اپ گریڈیشن اب بڑھتی ہوئی جنگ کے لیے کافی نہیں ہے۔
قبل ازیںوزیر دفاع خواجہ آصف نے ابتدائی رپورٹنگ کو "میڈیا چیٹر” قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ "کوئی رسمی خریداری کا معاہدہ موجود نہیں ہے۔ مگر تیاری کے اشارے، ٹریننگ پائپ لائنز اور انفراسٹرکچر اپ گریڈ کا جمع ہونا بتاتا ہے کہ عملی منصوبہ بندی قیاس آرائیوں سے آگے بڑھ چکی ہے۔
شہباز شریف انتظامیہ 2025میں اس بات کا عوامی اعتراف کر چکی ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کو 40 پانچوں نسل کے جے۔35ای سٹیلتھ طیاروں، شانکسی کے۔جے 500 اواکس طیاروں اورایچ کیو۔ 19 ایئر ڈیفنس سسٹمز کی پیشکش کی گئی ہے۔
بے نام پاکستانی حکام بات مزید آگے بڑھاتے ہوئے یہ دعویٰ کرتےہیں کہ جے۔35ای کی ڈیلیوری "مہینوں کے اندر اندر” شروع ہو جائے گی۔اس دعویٰ کو اس بات سے تقویت ملی ہے کہ ائیر چیف نے جنوری 2025 میں پانچویں نسل کے جہازوں کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تصدیق کی تھی۔ جو پاکستان کو امریکہ اور اس کے قریبی اتحادیوں سے باہر اسٹیلتھ کی صلاحیت رکھنے والی فضائی افواج کے ایک بہت چھوٹے گروپ میں شامل کر دے گا۔


رپورٹ کے مطابق دفاعی خریداری کے اس پروگرام کی مجموعی لاگت کا تخمینہ5سے6ارب امریکی ڈالر ہے۔ جس میں ہوائی جہاز، تربیت، اسپیئرز اور معاون انفراسٹرکچر شامل ہیں۔ فی یونٹ کی بنیاد پر جے۔35ای کی لاگت کا تخمینہآتھ سے 10کروڑ امریکی ڈالر کے درمیان ہے۔ جو مغربی پانچویں نسل کے فائٹرز کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس پروگرام کی فنانسنگ میں چینی ریاستی کریڈٹ لائنز، توسیعی ادائیگی کے نظام الاوقات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری سے منسلک میکانزم شامل ہیں جس سے اسلام آباد پر کوئی فوری مالیاتی دباؤ نہیں پڑے گا۔

Tags: j35estealth
ShareSend

Related Posts

Why can only Lockheed Martin repair the F-35's stealth coating
Latest

ایف-35 کی اسٹیلتھ کوٹنگ کی مرمت صرف لاک ہیڈ مارٹن ہی کیوں کر سکتی ہے؟

13 July , 2026
India-Russia talks on advanced stealth fighter jet deal enter crucial phase
Latest

جدید اسٹیلتھ جنگی طیارے کی ڈیل ، بھارت روس مذاکرات اہم مرحلے میں داخل

13 June , 2026
Pakistan's modern stealth aircraft under discussion, causing uproar in defense circles
Latest

پاکستان کا جدید سٹیلتھ طیارہ زیر بحث ،دفاعی حلقوں میں ہلچل

10 June , 2026
Top 6th-Gen Fighter Programs in the World
Latest

دنیا میں چھٹی نسل کے لڑاکا جہاز بنانے کے اہم منصوبے

2 June , 2026
China raises alarm bells for US F-35
Latest

چین نےامریکی F-35 کیلئے خطرے کی گھنٹی بجاد ی

21 February , 2026
Next Post
توشہ خانہ: اعلیٰ حکومتی شخصیات کے تحائف کی تفصیلات جاری

توشہ خانہ: اعلیٰ حکومتی شخصیات کے تحائف کی تفصیلات جاری

Read this too

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری تیاری اچھی ہے ،بابر اعظم

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری تیاری اچھی ہے ،بابر اعظم

24 July , 2026
بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف

بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف

24 July , 2026
پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

24 July , 2026
چین ،روس ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے تو بہت برا ہو گا،ٹرمپ

چین ،روس ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے تو بہت برا ہو گا،ٹرمپ

24 July , 2026
Attack by the Kharijite faction thwarted; 12 terrorists killed, 15 soldiers martyred.

ٹانک میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، 12 دہشت گرد ہلاک، 15 جوان شہید

24 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu