نیو یارک ( پاک ترک نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں مثبت پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی۔
برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 79.44 ڈالر ہوگئی ۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا میں حکومت کا ڈیزل سستا بیچنے کا اعلان
واضح رہے کہ پاکستان اور قطر کی مشترکہ سفارتی کوششوں نے مشرقِ وسطیٰ کی سیاست میں نئی امید جگا دی۔ سوئٹزر لینڈ میں پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے امریکا،ایران مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ،مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے حتمی معاہدے کیلئے ساٹھ روزہ روڈ میپ کی منظوری دے دی ہے جبکہ مذاکرات کی نگرانی کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔












