Sunday , 26 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

26نومبر احتجاج؛ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی

9 months ago
A A
26نومبر احتجاج؛ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی
Share on FacebookWhatsApp

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ علیمہ خان نے فرد جرم پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ پہلے میری دفعات چیلنج درخواست پر فیصلہ کیا جائے، جس پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کہا کہ فرد جرم عائد کرتے ہیں اور درخواست بھی سن لیتے ہیں۔
سرکاری پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے علیمہ خان کی درخواست کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالتی وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔
عدالت نے علیمہ خان درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ فریقین وکلاء دلائل پیش کریں، فرد جرم کارروائی بھی مکمل کر رہے ہیں۔
علیمہ خان نے آج اینٹی ٹیرارزم ایکٹ کی سیکشن 23 کے تحت عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا۔
علیمہ خان کی شائع درخواست پر پراسیکیوشن نے دلائل دیے۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ ملزمہ کی جانب سے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے سے ٹرائل نہیں روکا جا سکتا، مقدمے میں نامزد 9 ملزمان کو سزائیں ہوچکی ہیں، علیمہ خان کی درخواست قابل سماعت نہیں۔
عدالت نے مقدمے کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے 5 گواہان کو بیانات قلمبند کرنے کے لیے طلب کرلیا۔ علیمہ خان کی دائر درخواست پر وکلاء صفائی 17 اکتوبر کو دلائل دیں گے۔
اس سے قبل علیمہ خان نے 26نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم کی کارروائی اور مقدمہ سمیت عدالت کے دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کیا تھا۔
عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے علیمہ خان کے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے تھے۔
درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ علیمہ خان پر احتجاج کا نہیں بلکہ عمران خان کا پیغام پہنچانے کا الزام ہے، آئین ہر کسی کو بولنے کی اجازت دیتا ہے۔ پیغام پہنچانے پر دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے نہیں لگتی اور اگر پیغام پہنچانا دہشت گردی ہے تو یہ میڈیا نے بھی پیغام پہنچایا۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ علیمہ خان نے عمران خان کا پیغام میڈیا کے دس پندرہ پرسنز کو بتایا اور میڈیا نے پوری قوم تک پھیلایا، اس الزام کے تحت پھر تو میڈیا بھی قصور وار بن گیا لہٰذا مقدمے سے دہشت گردی دفعہ 7 اے ٹی اے خارج کی جائے اور مقدمہ غیر قانونی ہے اسے خارج کیا جائے۔
عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے سرکار اور پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیا۔ علیمہ خان سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم کارروائی موخر کر دی گئی۔
عدالتی کارروائی کے بعد علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان کچہری سے اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی وکیل فیصل ملک نے کہا کہ علیمہ خان کا کیس 26 نومبر کے واقعے سے متعلق ہے، کیس فردِ جرم کے لیے آج عدالت میں فکس تھا۔
انہوں نے بتایا کہ عدالت کے اختیارِ سماعت کو چیلنج کر دیا ہے، عدالت کے پاس اس کیس کی جوریسڈکشن نہیں، عدالت میں مضبوط دلائل کے ساتھ درخواست جمع کروا دی ہے۔
وکیل فیصل ملک کا کہنا تھا کہ درخواست پر سماعت پیر کے روز ہونے کا امکان ہے، ہمارا مؤقف ہے کہ یہ کیس بنتا ہی نہیں، باقی تفصیلات بعد میں میڈیا سے شیئر کریں گے۔
یاد رہے کہ تھانہ صادق آباد 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر ان کی گرفتاری کا امکان تھا۔
عدالت پہنچنے پر صحافی نے سوال کیا تھا کہ میڈم آج پولیس بہت زیادہ کیوں آئی ہوئی ہے؟ علیمہ خان نے جواب دیا کہ مجھے گرفتار کرنے آئی ہوگی، اپنے بچے ہیں گرفتار کرنا ہے کر لیں۔
سانحہ 9 مئی کے 11 کیسز میں جی ایچ کیو گیٹ 4 حملہ کیس بھی شامل ہے۔ آرمی میوزیم پر حملہ وار میٹرو بس اسٹیشن جلانے کے مقدمات بھی شامل ہیں۔

Tags: aleemakhanptirawalpindi
ShareSend

Related Posts

Noreen Niazi responds to NCCIA, denies allegations.
Latest

نورین نیازی کا این سی سی آئی اے کو جواب ،الزامات کی تردید

20 July , 2026
Controversial statement, Noreen Niazi did not appear before NCCIA
Latest

متنازع بیان، نورین نیازی این سی سی آئی اے میں پیش نہ ہوئیں

20 July , 2026
Father and son drowned in Rawalpindi's Nullah Leh.
Latest

راولپنڈی کے نالہ لئی میں باپ بیٹا ڈوب گئے

18 July , 2026
تحریک انصاف کا آزادکشمیرالیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان
Pakistan

تحریک انصاف کا آزادکشمیرالیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

2 July , 2026
190 million pound case, PTI founder and Bushra Bibi challenge High Court decision
Latest

190ملین پائونڈ کیس ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا

29 June , 2026
Bushra Bibi's interim bail extended until July 11
The 3 most important

بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 11جولائی تک توسیع

23 June , 2026
Next Post
لاہور ٹیسٹ : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دیدی

لاہور ٹیسٹ : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دیدی

Read this too

دوسرا ون ڈے ،سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی

دوسرا ون ڈے ،سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی

25 July , 2026
ایم کیو ایم کے آزادکشمیرمیں امیدوار دستبردار، ن لیگ کی حمایت کا اعلان

ایم کیو ایم کے آزادکشمیرمیں امیدوار دستبردار، ن لیگ کی حمایت کا اعلان

25 July , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

25 July , 2026
نواز شریف کا وعدہ پورا،آزاد کشمیر کیلئے 10الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر پہنچ گیا

نواز شریف کا وعدہ پورا،آزاد کشمیر کیلئے 10الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر پہنچ گیا

25 July , 2026
لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ،پٹرول سستا کرو،حافظ نعیم الرحمان

لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ،پٹرول سستا کرو،حافظ نعیم الرحمان

25 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu