اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ریاستی اداروں کے خلاف متنازع بیان کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی این سی سی آئی اے میں پیش نہ ہوئیں ، وکیل فیصل ملک نے جواب جمع کرایا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے طلبا کیلئے ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس کا تحفہ
این سی سی آئی اے نے نورین نیازی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کا نوٹس جاری کیا تھا،نورین نیازی نے معرکہ حق سے متعلق پاک فوج پر بے بنیاد الزامات لگائے۔ معرکہ حق کو افواجِ پاکستان اور مودی کاگٹھ جوڑ قرار دیا۔












