Friday , 24 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

چین میں وزیراعظم شہباز شریف اور مودی کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں: دفتر خارجہ

11 months ago
A A
چین میں وزیراعظم شہباز شریف اور مودی کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں: دفتر خارجہ
Share on FacebookWhatsApp

اسلام آ باد(پاک ترک نیوز ) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین میں وزیر اعظم شہباز شریف اور نریندر مودی کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کل بنگلا دیش کے دورے پر روانہ ہوں گے، اس دورے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے، دہشت گردی کے خاتمے اور تجارت کو فروغ ملے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نام نہاد گریٹر اسرائیل کے منصوبے کی مذمت کرتا ہے، پاکستان دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، مجید بریگیڈ بلوچستان میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث ہے، پاکستان کالعدم بی ایل اے کے مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا خیرمقدم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کا پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل ہوا، وانگ ای کی وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں، اسلام آباد میں چھٹا پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ ہوا ، جس میں سی پیک فیز ٹو سمیت تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون پر اتفاق ہوا، دونوں ممالک نے افغانستان، مشرق وسطیٰ اور دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر چین کو آگاہ کیا، پاکستان نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر چین کی حمایت کو سراہا، اس موقع پر دفاعی تعاون، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں پر بھی بات چیت ہوئی ۔
شفقت علی خان نے کہا کہ پاک چین دوستی خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے، وانگ ای کا دورہ پاک چین سٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ کابل میں پاکستان، چین اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چینی ہم منصب وانگ ای اور افغان وزیر خارجہ شریک ہوئے، سیاسی، اقتصادی اور سلامتی تعاون پر مشاورت ہوئی جب کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر بھی بات ہوئی ، سرحدی سلامتی اور دہشت گردی کے خطرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے افغان عوام کی فلاح اور امن عمل میں تعاون کا اعادہ کیا، چین نے افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی میں کردار ادا کرنے کا یقین دلایا،افغان وزیر خارجہ نے پاکستان اور چین کی حمایت کو سراہا، منشیات، سمگلنگ اور منظم جرائم کے خاتمے پر بھی اتفاق کیا گیا، اس موقع پر تعلیم، صحت اور عوامی روابط بڑھانے کے لیے سہ فریقی تعاون پر زور دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے 17 اگست سے برطانیہ کا دورہ کیا اور برطانوی سیکرٹری برائے جنوبی ایشیا جنوبی ہمیش فالکنر سے ملاقات کی، انہوں نے 18 اگست کو لینڈ ریکارڈ اور پاسپورٹ کے حوالے سے دو خدمات کا بھی افتتاح کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین میں وزیراعظم شہباز شریف اور نریندر مودی کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں، نہ ہی پاکستان کے چین کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں جن کو کوئی چیز متاثر نہیں کر سکتی، انسداد دہشت گردی پر پاکستان اور چین کا تعاون دیرینہ ہے، یہ تعاون کئی جہتوں پر مبنی ہے اور جاری ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے پر ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ردِ عمل میں کہا کہ ہم سفارت کاروں کے ساتھ باعزت سلوک پر یقین رکھتے ہیں، چین پاکستان کی خارجہ پالیسی کی انتہائی اہم ترجیح ہے۔

Tags: chinaindiamoodipakistanpaksitanshahbazsharif
ShareSend

Related Posts

Agreement between Pakistani and Chinese companies to set up electric vehicle charging stations.
Latest

پاکستان اور چین کی کمپنیوں میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا معاہدہ

23 July , 2026
Rapidly growing population is the biggest challenge for the country Prime Minister.
The 3 most important

تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے،وزیراعظم

23 July , 2026
پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم
Pakistan

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 July , 2026
China's advanced Y-9 anti-submarine aircraft has been unveiled.
Latest

چین کا جدید آبدوز شکن طیارہ Y-9منظر عام پر آ گیا

22 July , 2026
Federal government decides to continue austerity measures
Latest

وفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنےکا فیصلہ

22 July , 2026
The world acknowledges Pakistan's role as a mediator in the Iran-US conflict.
Latest

ایران امریکہ جنگ،پاکستان کے ثالثی کردار کی دنیا معترف

22 July , 2026
Next Post
پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل

پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل

Read this too

Turkey's fifth-generation fighter jet project

ترکیہ کے پانچویں نسل کے کان لڑاکا طیارے کا منصوبہ

24 July , 2026
Petitions against Sohail Afridi scheduled for hearing in Constitutional Court

آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کےخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

24 July , 2026
Messi's decision to retire from international football

میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

24 July , 2026
Security forces' 'Operation Al-Azm' in Balochistan 4 terrorists killed.

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن العزم،4دہشت گرد ہلاک

24 July , 2026
The constitutional court will hear all NAB cases, including those regarding bail and the suspension of sentences Supreme Court.

ضمانت اور سزا معطلی سمیت نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،سپریم کورٹ

24 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu