لاہور( پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ اور انڈیا کی ٹیمیں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل معرکہ میں آج مد مقابل آئیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ٹائٹل کے حصول کیلئے آج جوڑ پڑے گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔
یہ میچ احمد آباد میں کھیلا جائے گا ۔ نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں سائوتھ افریقہ کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ انڈیا نے انگلینڈ کو دلچسپ میچ کے بعد فائنل کا ٹکٹ کٹوایا تھا ۔
دفاعی چیمپئن انڈیا ، انگلینڈ اورویسٹ انڈیز اب تک یہ ٹائٹل 2،2بار جیت چکے ہیں ۔ پاکستان اور سری لنکا نے ایک ایک بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم ابھی تک ٹائٹل حاصل کرنے میں رہی ہے ۔ نیوزی لینڈ نے آخری بار فائنل میں 2021میں جگہ بنائی تھی تاہم اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔












