یروشلم (پاک ترک نیوز )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی مقبولیت میں نمایاں کمی ہو گئی ، تازہ ترین سروے رپورٹ میں ساراپول کھل گیا۔
ساٹھ فیصد اسرائیلی عوام نے وزیر اعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں اور قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ، اسرائیلی ٹی وی کی سروے رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے صرف 38 فیصد شہری نیتن یاہو پر بھروسہ کرتے ہیں،
رپورٹ کے مطابق اپوزیشن رہنما گیڈی آئزن کوٹ اسرائیلی عوام کی نظر میں سب سے زیادہ قابلِ اعتماد بڑی سیاسی شخصیت قرار دے دیئے گئے ۔
چون فیصد فیصد اسرائیلی عوام نے گیڈی آئزنکوٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔ اسرائیلی سیاسی رہنما نفتالی بینیٹ بھی اکثریت کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
53فیصد اسرائیلی شہریوں نے نفتالی بینیٹ کو ناقابلِ اعتبار قرار دے دیا۔عوامی سروے نے موجودہ اسرائیلی حکومت اور بڑی سیاسی شخصیات پر عوام کے عدم اعتماد کا پول کھول دیا۔






