Saturday , 25 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

نصف صدی بعد انسان کا چاند کی سمت نیا سفر، ناسا کا مشن تیار

6 months ago
A A
نصف صدی بعد انسان کا چاند کی سمت نیا سفر، ناسا کا مشن تیار
Share on FacebookWhatsApp

کیلیفورنیا:(پاک ترک نیوز)تقریباً پچاس سال کے وقفے کے بعد انسان ایک بار پھر چاند کی جانب روانہ ہونے جا رہا ہے۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کا تاریخی آرٹیمس دوم مشن آئندہ چند ہفتوں میں لانچ کے لیے تیار کر لیا گیا ہے، جو مستقبل میں انسان کو دوبارہ چاند کی سطح تک پہنچانے کی بنیاد بنے گا۔
اس مقصد کے لیے ناسا کے دیوہیکل اسپیس لانچ سسٹم (SLS) راکٹ اور اوریون خلائی جہاز کو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر میں لانچ پیڈ 39B تک منتقل کر دیا گیا ہے۔
تقریباً 98 میٹر بلند یہ راکٹ ایک خصوصی کرالر ٹرانسپورٹر کے ذریعے کئی گھنٹوں کے سفر کے بعد لانچ مقام پر پہنچا، جہاں اب اس کے حتمی ٹیسٹ اور جانچ کا عمل جاری ہے۔
آرٹیمس دوم ایک 10 روزہ انسانی مشن ہوگا، جس میں چار خلا نورد پہلی بار جدید دور میں چاند کے گرد چکر لگائیں گے، تاہم اس مشن میں چاند پر لینڈنگ شامل نہیں۔
ناسا کے مطابق یہ پرواز ایسے خلا ئی راستوں اور مقامات تک جائے گی جہاں آج تک کوئی انسان نہیں پہنچ سکا۔ناسا کا کہنا ہے کہ مشن کی ممکنہ ابتدائی لانچ تاریخ فروری کے اوائل رکھی گئی ہے، جبکہ موسم یا تکنیکی وجوہات کی صورت میں مارچ اور اپریل میں بھی لانچ کیا جا سکتا ہے۔ روانگی سے قبل راکٹ کو ویٹ ڈریس ریہرسل سمیت کئی اہم آزمائشی مراحل سے گزارا جائے گا، جن میں ایندھن بھرنے اور کاؤنٹ ڈاؤن کے نظام کی مکمل جانچ شامل ہے۔
اس مشن کے عملے میں ناسا کے خلا نورد ریڈ وائزمین، وکٹر گلوور، کرسٹینا کوچ اور کینیڈا کے خلا نورد جیریمی ہینسن شامل ہیں۔ یہ چاروں خلا نورد چاند کی جانب روانگی سے قبل زمین کے گرد مدار میں ابتدائی دن گزاریں گے، جس کے بعد خلائی جہاز چاند کی سمت طویل سفر کا آغاز کرے گا۔
خلائی پرواز کے دوران خلا نورد چاند کے پچھلے حصے کے گرد پرواز کریں گے، جہاں وہ مشاہدات، تصاویر اور سائنسی ڈیٹا اکٹھا کریں گے۔ یہ معلومات مستقبل میں چاند کے جنوبی قطب پر مجوزہ لینڈنگ کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کریں گی۔اوریون خلائی جہاز کا وہ حصہ جس میں خلا نورد سفر کریں گے، یورپ میں تیار کیا گیا ہے۔
یہ یورپی سروس ماڈیول خلائی جہاز کو توانائی، آکسیجن، پانی اور حرکت فراہم کرتا ہے اور اس منصوبے میں یورپی خلائی ایجنسی کے تعاون کی علامت ہے۔ناسا حکام کے مطابق آرٹیمس دوم مشن اپولو پروگرام کے بعد انسانی خلائی تاریخ کا سب سے اہم قدم ہے، جس کا حتمی مقصد آرٹیمس سوم کے ذریعے انسان کو دوبارہ چاند پر اتارنا ہے۔
تاہم آرٹیمس سوم کا لانچ 2027 یا اس کے بعد متوقع ہے۔اگرچہ یہ مشن پہلے ہی کئی سال تاخیر کا شکار رہا ہے، لیکن ناسا کا واضح مؤقف ہے کہ کسی بھی صورت میں خلا نوردوں کی حفاظت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ناسا کے مطابق یہ مشن صرف ایک پرواز نہیں بلکہ انسان کے مستقبل کے بین السیاروی سفر کی بنیاد ہے۔

Tags: nasaspaceSpcae
ShareSend

Related Posts

Ban on Indian aircraft in Pakistani airspace extended until August 24.
Latest

بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود پر پابندی میں 24اگست تک توسیع

18 July , 2026
Over 1.1 million flights used Turkish airspace during the six-month period.
Latest

6ماہ کے دوران 1.1ملین سے زائد پروازوں کا ترکیہ کی فضائی حدود کا استعمال

18 July , 2026
Türkiye has sent an atomic clock into space.
Latest

ترکیہ نے ایٹمی گھڑی خلا میں پہنچا دی

18 July , 2026
What is the real color of the sun
Latest

سورج کا اصل رنگ کیا؟

16 June , 2026
Pakistan's dynamic space surveillance program expands to 15 satellites
Latest

پاکستان کا متحرک خلائی نگرانی کا پروگرام 15مصنوعی سیاروں تک پھیل گیا

12 June , 2026
China takes another leap into space, sends 36 new satellites into orbit
Latest

چین کی خلا میں ایک اور چھلانگ ،36نئے سیٹلائٹس مدار میں پہنچا دیئے

6 June , 2026
Next Post
کینیڈا کی فضائی طاقت بڑھانے کیلئے سویڈش کمپنی کی بڑی پیشکش

کینیڈا کی فضائی طاقت بڑھانے کیلئے سویڈش کمپنی کی بڑی پیشکش

Read this too

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری تیاری اچھی ہے ،بابر اعظم

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری تیاری اچھی ہے ،بابر اعظم

24 July , 2026
بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف

بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف

24 July , 2026
پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

24 July , 2026
چین ،روس ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے تو بہت برا ہو گا،ٹرمپ

چین ،روس ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے تو بہت برا ہو گا،ٹرمپ

24 July , 2026
Attack by the Kharijite faction thwarted; 12 terrorists killed, 15 soldiers martyred.

ٹانک میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، 12 دہشت گرد ہلاک، 15 جوان شہید

24 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu