تہران ( پاک ترک نیوز )ایران نے نئے سپریم لیڈر کی قیادت میں اسرائیل پر میزائلوں کی بوچھاڑ کر دی ،تل ابیب میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں ، مختلف عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی،،اسرائیل نے ایرانی حملوں میں تیرہ شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ۔۔ اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق ایرانی حملوں میں 2 ہزار سے زائد اسرائیلی شہری زخمی ہوئے ،دوسری طرف اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر حملے جاری ہیں ایران کی تیل کی تنصیبات اور پانی کے ذخائر پر حملے کیے گئے،،تہران آئل ریفائنری آگ کی لپیٹ میں آ گئی،،کئی آئل ڈپو تباہ ہو گئے ،، کرج میں آئل ڈپو پر حملے سے متعدد گھروں کو نقصان،چھ افراد شہید ہو گئے ، ایران میں شہادتوں کی تعداد ایک ہزار 255 ہو گئی ،بارہ ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے












