اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی بچت کے لیے ملک بھر میں فی الفور کفایت شعاری پالیسی کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا گیا،سرکاری سطح پر کفایت شعاری اور سادگی کے لئے اعلیٰ سرکاری حکام کی ٹرانسپورٹ اور فیول پالیسی پر نظر ثانی کی جائے گی ، وزیراعظم نے سرکاری امور کی انجام دہی ڈیجیٹل اور آن لائن کرنے کی ہدایت کر دی ،وزیراعظم شہبازشریف نے ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا












