اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی امن معاہدہ،جنیوا میں انیس جون کو معاہدے پر دستخط ہوں گے ،تقریب کا میزبان پاکستان ہو گا۔
وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو جنیوا روانہ ہوں گے ۔ نائب وزیراعظم اور اہم وفاقی وزراء بھی ساتھ ہوں گے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو تین سو ملین ڈالرز دینے کی بات جھوٹ قرار دے دی ۔کہتے ہیں یہ جھوٹی خبر ڈیموکریٹس نے پھیلائی ،ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہوں گے
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہناہے تہران کو تعمیر نو کے لیے تین سو ملین ڈالر کچھ شرائط کے ساتھ مل سکتے ہیں، پیسے خلیجی اتحادی ملک دیں گے، ایران ذمہ داریوں اور وعدوں کی پاسداری کرے تو اس فنڈ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔
امریکی نائب صدر نے کہا ایران کو چوبیس ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنا مسودے میں شامل نہیں ، امریکا ایران مفاہمت کی یادداشت عام سی دستاویز ہے جو تقریباً ڈیڑھ صفحے پر مشتمل ہے۔ معاہدے کی تفصیلات مزید بات چیت کے دوران طے کی جائیں گی۔ کئی اہم نکات پر تکنیکی سطح کی بات چیت ہوگی۔












