استنبول ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ پہنچ گئے، استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔وزیراعظم بزنس کانفرنس سے خطاب کریں گے،، صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات ہوگی
وزیراعظم شہبازشریف ، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر استنبول پہنچے۔ پاک ترک سربراہان دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں پر تفصیلی بات چیت کریں گے، ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر گفتگو ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: سوئی گیس کی قیمت میں اضافہ
وزیراعظم شہبازشریف اور رجب طیب اردوان علاقائی امن وسلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراطلاعات عطاتارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ترکیہ پہنچے۔












