Friday , 24 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

ایران نے میزائلوں کی بارش کردی، خطہ پھر سُلگ اٹھا

1 week ago
A A
Iran rains down missiles, region flares up again
Share on FacebookWhatsApp

تہران ( پاک ترک نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر خطرناک موڑ پر پہنچتی دکھائی دے رہی ہے۔ ایران کے پاسداران انقلاب نے ایک نئی ویڈیو جاری کرکے دعویٰ کیا ہے، جس میں امریکی فوجی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملوں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔ آئی آر جی سی کے مطابق یہ کارروائی حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی۔

ایرانی دعوے کے مطابق امریکی افواج نے ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں میں واقع متعدد اڈوں اور ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کو نشانہ بنایا، جس کے بعد ایرانی ایرو اسپیس فورس اور بحریہ نے جوابی آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے پہلے مرحلے میں اردن میں واقع پرنس حسن ایئر بیس پر موجود امریکی فوجی تنصیبات کو ہدف بنایا گیا۔

پاسداران انقلاب نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس کارروائی میں قدر، عماد، خیبر شکن، فتح 110 اور ذوالفقار سمیت مختلف طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے، جنہیں ایرانی حکام انتہائی درست نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل قرار دیتے ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے ماضی میں جنوبی ایران پر کیے گئے اپنے حملوں کو آبنائے ہرمز کے قریب تجارتی جہازوں پر مبینہ حملوں کا ردعمل قرار دیا تھا، تاہم ایران نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

ایران کا مزید دعویٰ ہے کہ امریکی کارروائیاں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی تھیں، جس کے بعد تہران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کیا۔ اس پیش رفت نے نہ صرف خطے میں کشیدگی بڑھا دی ہے بلکہ عالمی توانائی کی منڈیوں اور بحری تجارت کے مستقبل پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

اب دنیا کی نظریں اس بات پر ہیں کہ آیا دونوں ممالک مزید فوجی اقدامات کی طرف بڑھتے ہیں یا سفارتی کوششیں اس بحران کو ٹھنڈا کرنے میں کامیاب رہیں گی۔ آنے والے دن مشرقِ وسطیٰ ہی نہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی انتہائی اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔

Tags: #iranattack
ShareSend

Related Posts

تجارتی جہازوں پر حملے ،تیل کی قیمتوں میں اضافہ
اہم ترین 2

تجارتی جہازوں پر حملے ،تیل کی قیمتوں میں اضافہ

23 July , 2026
What did the war with Iran cost the United States
Latest

ایران جنگ امریکہ کو کتنے میں پڑی؟

23 July , 2026
ایران کے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے
The 3 most important

ایران کے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے

22 July , 2026
Iran-US war, crude oil more expensive
Latest

ایران امریکہ جنگ ، خام تیل مزید مہنگا

22 July , 2026
US needs more funds for war with Iran
Latest

ایران سے جنگ کیلئے امریکہ کو مزید فنڈز درکار

22 July , 2026
US and Iran attack each other
Most important

امریکہ اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے

22 July , 2026
Next Post
Why can only Lockheed Martin repair the F-35's stealth coating

ایف-35 کی اسٹیلتھ کوٹنگ کی مرمت صرف لاک ہیڈ مارٹن ہی کیوں کر سکتی ہے؟

Read this too

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

23 July , 2026
آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

23 July , 2026
امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

23 July , 2026
پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

23 July , 2026
بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

23 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu