تہران ( پاک ترک نیوز) ایران نے امریکا پرجنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کاالزام لگایا ہے ۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق، امریکی فوج نے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود غیرقانونی کارروائیاں جاری رکھیں، گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کےدوران ایرانی تجارتی جہازوں کےخلاف سمندری قزاقی کے واقعات پیش آئے، کارروائیاں پاکستان کی ثالثی میں جاری سفارتی عمل کےدوران کی گئیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔












