اسلام آباد (پاک ترک نیوز )ملک میں ہفتہ وارمہنگائی میں 0.47فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 14.52فیصد ہوگئی۔وفاقی ادارہ شماریات نےمہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں23 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے9 اشیاء سستی اور19 کی قیمتیں مستحکم رہیں،ایک ہفتے میں ٹماٹر 22.13 فیصد مہنگے ہوئے،آٹا 4.94 فیصد اور ڈیزل 3.76 فیصد مہنگا ہوا
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 3.73 فیصد کااضافہ ہوا،ایک ہفتے میں پیاز 2.98 اورکیلے 1.93فیصدمہنگے ہوئے،آلو،تازہ دودھ، دہی اورچینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتےمیں چکن 6.34 فیصد سستا ہوا،انڈے3.83 اورلہسن کی قیمتوں میں2.20 فیصدکی کمی ہوئی،حالیہ ہفتےایل پی جی اوردالوں کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی












