اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) گزشتہ پانچ دہائیوں میں ایک کروڑ 51 لاکھ پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک گئے،2025 کے دوران 7 لاکھ 62 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کیلئے روانہ ہوئے۔
سعودی عرب پاکستانی ورکرز کیلئے سب سے بڑی منزل قرار پائی گئی ، 2025 میں 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب ملازمت کیلئے گئے۔
متحدہ عرب امارات پاکستانی افرادی قوت کیلئے دوسرا بڑا مرکز بنا،کورونا کے بعد بیرون ملک روزگار کے مواقع میں نمایاں بحالی ہو گئی ،2023 سے ہر سال 7 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت حاصل کر رہے ہیں۔
ڈرائیور، مزدور، الیکٹریشن اور انجینئرز کی بیرون ملک زیادہ مانگ ہے ،مالی سال 2024-25 میں ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 38.3 ارب ڈالر وطن بھیجے۔
یہ بھی پڑھیں: غربت سے خوشحالی کا سفر
ترسیلات زر میں سعودی عرب پہلے، متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پرہے ،سعودی عرب اور یو اے ای سے 17 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات زر موصول ہوئیں، خلیجی ممالک میں پچاس ہزار سے زائد پاکستانی روزگار حاصل کر رہے ہیں۔












