Monday , 27 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان رہا

10 months ago
A A
سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان رہا
Share on FacebookWhatsApp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیل کی قید سے رہا کردیا گیا۔
اسرائیل نے سابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان کو ڈی پورٹ کردیا جس کے بعد ان لوگوں کو اردن پہنچا دیا گیا۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سابق سینیٹر مشتاق کو رہا کرنے کی تصدیق کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق کو رہا کر دیا گیا ہے اور اب وہ اردن میں پاکستانی سفارت خانے میں موجود ہیں، انہوں نے بتایا کہ مشتاق احمد کی صحت اچھی ہے اور پرجوش ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سفارت خانہ ان کی خواہش اور سہولت کے مطابق پاکستان واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے اپنے تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے جنہوں نے اس سلسلے میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے ساتھ سرگرمی سے حصہ لیا اور تعاون کیا۔
رہائی کے بعد سابق سینیٹر مشتاق نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں اسرائیلی قید میں بد ترین تشدد سے متعلق بتایا اور عزم ظاہر کیا کہ جدوجہد جاری رہے گی۔
اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ میں اپنے 150 ساتھیوں کے ساتھ اردن پہنچ چکا ہوں، 5 سے 6 دن اسرائیل کے بدنام زمانہ جیل میں رہنے کے بعد ہمیں رہائی مل گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جیل میں ہمیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ہمارے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں، پیروں میں بیڑیاں اور زنجیریں ڈالی گئیں جب کہ آنکھوں پر پٹیاں باندھی گئیں، ہمارے اوپر کتے چھوڑے گئے اور ہمارے اوپر بندوقیں تانی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے مطالبات کے لیے 3 دن تک بھوک ہڑتال جاری رکھی لیکن ہمیں پینے کے لیے پانی، ہوا اور طبی سہولیات سے محروم رکھا گیا، یہاں تک کہ ہمیں کسی بھی چیز تک رسائی نہیں دی گئی۔
جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ الحمداللہ ہم رہا ہوچکے ہیں لیکن فلسطین کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی، اس ناکہ بندی کو ہم توڑیں گے اور اس کے لیے بار بار جائیں گے، غزہ کو بچانے کی کوشش کریں گے اور نسل کشی کے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل سے اسرائیلی جیل تک مزاحمت جاری رہے گی اور فلسطین کی آزادی کی جدوجہد جاری رکھے گی، جلد پاکستان آؤں گا اور گلوبل صمود فلوٹیلا اور اسرائیل جیلوں کی مکمل تفصیل بتاؤں گا، اسرائیل کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

Tags: freedomflotillaisrealjordanmushtaqahmedsenator
ShareSend

Related Posts

ایران کے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے
The 3 most important

ایران کے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے

22 July , 2026
Israel bombards Gaza, killing 8 Palestinians
Latest

اسرائیل کی غزہ پر بمباری ،8فلسطینی شہید

June 30, 2026
Israel's E-1 plan is a serious threat to the Palestinian state, Asim Iftikhar
Latest

اسرائیل کا ای ون منصوبہ فلسطینی ریاست کے لیے سنگین خطرہ ہے،عاصم افتخار

June 30, 2026
Iranian Revolutionary Guards' Quds Force warns Israel to immediately withdraw from southern Lebanon
Latest

ایرانی پاسداران کی قدس فورس کی اسرائیل کو جنوبی لبنان سے فوری انخلاء کی وارننگ

22 June , 2026
Israel could sabotage peace deal with Iran, US intelligence agencies say
Latest

اسرائیل ایران کے ساتھ امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے،امریکی انٹیلی جنس ادارے

20 June , 2026
FIFA World Cup, Austria defeats Jordan
Latest

فیفا ورلڈ کپ،آسٹریا نے اردن کو شکست دیدی

17 June , 2026
Next Post
بابر اعظم کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی میں سیریز واپسی کا امکان

بابر اعظم کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی میں سیریز واپسی کا امکان

Read this too

کشمور ہو یا کشمیر، کسی کواپنے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ،بلاول بھٹو

کشمور ہو یا کشمیر، کسی کواپنے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ،بلاول بھٹو

26 July , 2026
یوکرین کو جہاز پر حملے کا جواب دیا جائے گا، ایران کی دھمکی

یوکرین کو جہاز پر حملے کا جواب دیا جائے گا، ایران کی دھمکی

26 July , 2026
بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ایرانی ایجنڈے کی تکمیل ہیں، یمنی وزیراعظم

بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ایرانی ایجنڈے کی تکمیل ہیں، یمنی وزیراعظم

26 July , 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ

26 July , 2026
لاہور میں زیر زمین ٹینکوں میں لاکھوں گیلن بارش کا پانی ذخیرہ ، حکام کا دعویٰ

لاہور میں زیر زمین ٹینکوں میں لاکھوں گیلن بارش کا پانی ذخیرہ ، حکام کا دعویٰ

26 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu