کابل ( پاک ترک نیوز) افغانستان کے سابق فاسٹ باؤلر شپورزدران انتقال کر گئے ،۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے شپورزدران کے انتقال کی تصدیق کی ،اے سی بی نے شپور زدران کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شپور زدران افغانستان کرکٹ کے بنیادی ممبرز میں سے تھے،شپور زدران کینسر کے مرض میں مبتلا اور بھارت کے اسپتال میں زیر علاج تھے ۔افغانستان کے متعدد کھلاڑی بھارتی اسپتال میں شپور زدران کی عیادت کے لیے جاتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: رونالڈو کی زندگی سے جڑی غیر معمولی کہانی
شپور زدران نے 44 ون ڈے، 36 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی،اے سی بی کے مطابق شپور زدران کے جنازے کا اعلان خاندان والوں کی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا۔








