کراچی(پاک ترک نیوز ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کراچی میں ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں وفاقی حکومت سے متعلق بین الصوبائی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا
یہ بھی پڑھیں: بےنظیر بھٹو جمہوری استحکام اور آئینی بالادستی کی مضبوط حامی رہیں، آصف علی زرداری
صدر آصف علی زرداری نے کہا بین الصوبائی تعاون کے فروغ سے عوامی مسائل کے حل اور ملکی استحکام کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔












