اسلام آباد (پاک ترک نیوز )پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلر رسائی معاہدہ 2008 کے تحت قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا۔
ی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کو 715 پاکستانی قیدیوں کی فہرست فراہم کی، جن میں 409 سویلین اور 306 ماہی گیر شامل ہیں۔ نئی دہلی میں پاکستانی مشن کے سربراہ سعد وڑائچ نے یہ فہرستیں بھارتی حکومت کے حوالے کیں۔
ٰیہ بھی پڑھیں: مئی 2025کے بعد بھارت اور پاکستان کے دفاعی اخراجات میں نمایاں اضافہ۔سپری کی رپورٹ
پاکستان میں بھارتی مشن کی سربراہ گیتیکاشیرواستو نے قیدیوں کی فہرستیں پاکستان کو دیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 2008 کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔












