لاہور( پاک ترک نیوز) محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس بادشاہی مسجد لاہور میں ہوگا۔
سعودی عرب میں بھی آج شام کو اجلاس ہوگا۔یکم محرم الحرام کو غلافِ کعبہ بھی تبدیل کیا جائے گا۔












