Thursday , 23 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

بینکوں نے غیر کلیم شدہ رقوم اسٹیٹ بینک کے حوالے کر دیں، اپنی رقم کیسے حاصل کریں؟

5 months ago
A A
بینکوں نے غیر کلیم شدہ رقوم اسٹیٹ بینک کے حوالے کر دیں، اپنی رقم کیسے حاصل کریں؟
Share on FacebookWhatsApp

کراچی : (پاک ترک نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پیر کے روز تصدیق کی ہے کہ تمام بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں (DFIs) نے 31 دسمبر 2024 ء تک کی غیر کلیم شدہ رقوم مرکزی بینک کے حوالے کر دی ہیں، جس کے بعد اب حقدار افراد اپنی رقم واپس حاصل کر سکتے ہیں۔
مرکزی بینک کے بیان کے مطابق ان رقوم میں وہ غیر فعال اکاؤنٹس، غیر وصول شدہ مالیاتی آلات اور وہ بیلنس شامل ہیں جو طویل عرصے سے استعمال نہیں ہوئے۔
رقم کی واپسی کیلئے شہری اسی بینک کی متعلقہ برانچ سے رابطہ کریں جہاں اکاؤنٹ کھولا گیا تھا، جبکہ برانچ بند ہونے کی صورت میں اسی بینک کی قریبی برانچ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
اگر کسی بینک کا انضمام یا خریداری ہو چکی ہو تو حاصل کرنے والے بینک کی قریبی برانچ سے رابطہ کرنا ہوگا۔غیر کلیم شدہ رقوم کی فہرست دیکھنے کیلئے متعلقہ سال کی لسٹ منتخب کر کے اپنا بینک چنیں، جس کے بعد ایکسل شیٹ میں برانچ کا نام، صوبہ، اکاؤنٹ ہولڈر کا نام، شناختی کارڈ نمبر، پتہ اور رقم کی تفصیل دستیاب ہوگی۔
شہری Ctrl+F کے ذریعے اپنا نام تلاش کر سکتے ہیں۔رقم کی واپسی کیلئے اکاؤنٹ ہولڈر یا اس کے قانونی وارث کو درخواست، درست شناختی کارڈ کی کاپی، اور اگر اکاؤنٹ ہولڈر فوت ہو چکا ہو تو جانشینی سرٹیفکیٹ جمع کروانا ہوگا۔
ایک لاکھ روپے سے کم رقم کی صورت میں تمام قانونی ورثا کا دستخط شدہ انڈیمنٹی بانڈ، درخواست، شناختی کارڈ کی نقول اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جمع کروانا ضروری ہوگا۔
برانچ منیجر درخواست کو تمام ریکارڈ کے ساتھ اسٹیٹ بینک کو بھجوائے گا، اور تصدیق کے بعد رقم متعلقہ بینک کے ذریعے درخواست گزار کو واپس کر دی جائے گی۔
یہ اقدام ان ہزاروں پاکستانیوں کیلئے بڑی سہولت ہے جن کی رقوم طویل عرصے سے غیر فعال پڑی تھیں۔

Tags: account holderbankState Bank of Pakistan
ShareSend

Related Posts

نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی
Latest

نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی

18 July , 2026
UAE Central Bank fines foreign bank branch Dh20 million
Latest

یو اے ای سینٹرل بینک کاغیر ملکی بینک کی برانچ کو 2 کروڑ درہم جرمانہ

25 June , 2026
The privatization of the Agricultural Bank of Iran will affect the availability of loans to farmers.
Latest

زرعی بینک کی نجکاری،آئی ایم ایف کا کسانوں کو قرضوں کی دستیابی متاثر ہونے کا خدشہ

9 May , 2026
Brother reaches bank after digging out skeleton from sister's grave to prove her death
Latest

بہن کی موت کا ثبوت ،بھائی قبر سے ڈھانچا نکال کر بینک پہنچ گیا

28 April , 2026
نئے کرنسی نوٹ کب آئیں گے؟ اسٹیٹ بینک نے ممکنہ تاریخ بتا دی
Latest

نئے کرنسی نوٹ کب آئیں گے؟ اسٹیٹ بینک نے ممکنہ تاریخ بتا دی

13 January , 2026
چینی صدر نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دے دی
Latest

چینی صدر نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دے دی

1 September , 2025
Next Post
ذوالفقار میزائل کی گونج! اسرائیل اور امریکا کیلئے نیا خوفناک چیلنج

ذوالفقار میزائل کی گونج! اسرائیل اور امریکا کیلئے نیا خوفناک چیلنج

Read this too

Agreement between Pakistani and Chinese companies to set up electric vehicle charging stations.

پاکستان اور چین کی کمپنیوں میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا معاہدہ

23 July , 2026
Increased use of artificial sweeteners is harmful to health...

روس کا 6ماہ میں ساڑھے 43 ٹن سونا فروخت

23 July , 2026
Increased use of artificial sweeteners is harmful to health

مصنوعی مٹھاس کا بڑھتا استعمال صحت کیلئے نقصان دہ

23 July , 2026
12th day of the Iran-US conflict Relentless attacks exchanged.

ایران ،امریکا جنگ کا 12واں روز ،ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

23 July , 2026
A stunning view of the American city of Seattle from space.

خلاء سے امریکی شہر سیئٹل کا دلکش نظارہ

23 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu