کراچی (پاک ترک نیوز)حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی۔قومی بچت اسکیم میں بہبود سیونگز اور پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر سالانہ منافع 12.96 فیصد کردیا گیا ۔ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر ماہانہ منافع کی شرح 11.52 فیصد مقرر کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر اب ایک لاکھ کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 960 روپے منافع ملے گا ۔اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر پہلے6 ماہ کا منافع 11.2 فیصد اور آخری 6 ماہ کا12.6 فیصد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: زرعی بینک کی نجکاری،آئی ایم ایف کا کسانوں کو قرضوں کی دستیابی متاثر ہونے کا خدشہ
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر بھی سالانہ منافع 12.96 کردیا گیا۔












