میر پور(پاک ترک نیوز )آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن نے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں برتری حاصل کرلی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا دوسرا نمبر ہے۔
میرپورڈویژن کے 13 حلقوں میں سے اب تک 10 کے مکمل غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج آگئے جس کے مطابق 7 حلقوں پر مسلم لیگ (ن) اور 3 حلقوں پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرپور نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ دیا، مریم اورنگزیب
غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے 1 میرپور 1، حلقہ ایل اے 4 میرپور 4، حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3، حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2، حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4، ،حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5، حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 سے ن لیگ کامیاب ہوئی ہے۔
حلقہ ایل اے 2 میرپور 2، ایل اے 3 میرپور 3، حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 سے پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی ہے۔












