واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں بڑی سفارتی پیشرفت ہو ئی ہے ،اسرائیل، لبنان اور امریکا کے درمیان سہ فریقی معاہدہ طے پا گیا۔
معاہدے کے تھت اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے دو علاقوں سے انخلا کرے گی۔کنٹرول لبنانی فوج کے حوالے کر دیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے تصدیق کی ہےکہ اسرائیلی فوج دریائے لیتانی کے شمال اور جنوب میں واقع دو مقامات سے واپس ہٹے گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کی نئی مارکیٹ خوبصورت ایران ہے،ڈونلڈ ٹرمپ
خبرایجنسی کےمطابق معاہدہ واشنگٹن میں چار روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد طے پایا۔
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو کاکہناہےآج آغازہوا،ابھی بہت سا کام باقی ہے۔یہ پیشرفت خطے میں امن کےلیے ایک اہم بنیاد ثابت ہوسکتی ہے۔












