Thursday , 23 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

حیرت انگیز ایجاد: برطانوی سائنسدان "Gel” کی مدد سے بینائی واپس لانے میں کامیاب

5 months ago
A A
حیرت انگیز ایجاد: برطانوی سائنسدان "Gel” کی مدد سے بینائی واپس لانے میں کامیاب
Share on FacebookWhatsApp

لندن : (پاک ترک نیوز)سائنسدانوں نے ایک سادہ، شفاف جیل کی مدد سے بینائی بحال کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ جیل، جسے سرجری کے دوران پہلے بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے، آنکھ کے اندر کم دباؤ کی وجہ سے سکڑنے والی آنکھوں کو اپنی اصل شکل میں واپس لانے میں مدد دیتی ہے۔
آنکھ کے اندر دباؤ کم ہونے سے آنکھ کی دیوار اندر کی طرف جھک جاتی ہے اور ریٹینا اور لینس کی سیدھ بگڑ جاتی ہے، جس سے نظر دھندلی ہو جاتی ہے۔ اس حالت کو ڈاکٹر ہائپوٹونی کہتے ہیں۔
اگر آنکھ کی شکل لمبے عرصے تک خراب رہے تو بعد میں بینائی بحال کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ڈاکٹر ہیری پیٹروشکن کے مطابق، جیل کو آنکھ میں برقرار رکھنے سے آنکھ کے اندر کے حصے اتنی دیر کھلے رہے کہ وہ دوبارہ درست ہو گئے اور وقت کے ساتھ مستحکم ہو گئے۔


انہوں نے بتایا کہ بار بار انجکشن کے ذریعے آنکھ کی اصل شکل واپس لائی گئی اور نظر بہتر ہوئی۔ اس طریقے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ صرف ٹیسٹ میں نظر کے نمبر بڑھانے تک محدود نہیں، بلکہ لوگوں کی روزمرہ زندگی پر بھی مثبت اثر ڈالتا ہے۔ آنکھ کی صحیح شکل واپس آنے سے کام کرنے، کھیلنے اور روزمرہ کی سرگرمیاں کرنے میں سہولت ملتی ہے۔
یہ جیل شفاف ہونے کے ساتھ آنکھ کے نازک حصوں کو بھی محفوظ رکھتی ہے اور روشنی کو گزرنے دیتی ہے، جس سے ڈاکٹر آنکھ کے اندر دیکھ کر حالت کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ پہلے اس مقصد کے لیے سلیکون آئل استعمال ہوتا تھا، لیکن اس کے استعمال سے آنکھ میں پیچیدگیاں اور دھندلا نظر آنا عام تھا۔


ابتدائی تجربات میں چند مریضوں کو عارضی مسائل جیسے آنکھ میں سوزش یا عارضی بینائی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، مگر یہ جلد ٹھیک ہو گئے۔
اب سائنسدان اس طریقے کو بڑے پیمانے پر آزمانے کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ یہ محفوظ اور دیرپا ہے اور کس حد تک ہر آنکھ میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔یہ تحقیق British Journal of Ophthalmology میں شائع ہوئی ہے۔

Tags: Eye sightGelsciencetechnology
ShareSend

Related Posts

Controversial Telecom Bill Committee report ready
اہم ترین 2

متنازع ٹیلی کام بل ،کمیٹی کی رپورٹ تیار

24 June , 2026
China expresses anger over inclusion of technology companies on US military list
Latest

ٹیکنالوجی کمپنیوں کو امریکی فوجی فہرست میں شامل کرنے پر چین کا اظہار برہمی

15 June , 2026
Pakistan's modern stealth aircraft under discussion, causing uproar in defense circles
Latest

پاکستان کا جدید سٹیلتھ طیارہ زیر بحث ،دفاعی حلقوں میں ہلچل

10 June , 2026
Pakistan to Buy Baykar's UCAV Kızılelm
Latest

پاکستان کا ترکیہ سے بغیر پائلٹ لڑاکا جہاز کزیلیلما خریدنے پر غور

1 June , 2026
Ban on sale of mobile SIMs from 12 midnight to 6 am
Latest

رات 12سے صبح 6بجے تک موبائل سمز کی فروخت پر پابندی

21 May , 2026
Turbojet engine-powered drone with a range of up to 250 km
Latest

250کلومیٹر تک مار کرنے والا ٹربو جیٹ انجن سے چلنے والا ڈرون تیار

11 May , 2026
Next Post
روزانہ چند کپ چائے یا کافی، بڑھاپے میں بھولنے کی بیماری کا خطرہ کم کرنے میں مددگار

روزانہ چند کپ چائے یا کافی، بڑھاپے میں بھولنے کی بیماری کا خطرہ کم کرنے میں مددگار

Read this too

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 July , 2026
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 July , 2026
مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

22 July , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

22 July , 2026
China's advanced Y-9 anti-submarine aircraft has been unveiled.

چین کا جدید آبدوز شکن طیارہ Y-9منظر عام پر آ گیا

22 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu