Friday , 24 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

افغانستان ایک اور زلزلے سے لرز اٹھا، مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی

11 months ago
A A
افغانستان ایک اور زلزلے سے لرز اٹھا، مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
Share on FacebookWhatsApp

کابل ( پاک ترک نیوز) افغانستان کے جنوب مشرقی علاقوں میں گزشتہ رات ایک اور شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ گزشتہ چار دنوں کے دوران اس خطے میں آنے والا تیسرا زلزلہ ہے۔
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز کے مطابق تازہ زلزلے کی شدت 6.2 تھی اور اس کا مرکز پاکستان کی سرحد کے قریب شیوہ ضلع میں واقع تھا۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر (چھ میل) ریکارڈ کی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق برکش کوٹ کے علاقے میں نقصان کی اطلاع ملی ہے، تاہم متاثرہ علاقوں سے تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبوں میں کنڑ اور ننگرہار شامل ہیں، جہاں ہزاروں مکانات مکمل طور پر منہدم ہو چکے ہیں۔
طالبان انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 4 دنوں میں آنے والے ان 3 زلزلوں میں اب تک 2,205 افراد جاں بحق اور کم از کم 3,640 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ جمعرات کے روز امدادی کارکنوں نے منہدم مکانات کے ملبے سے لاشیں نکالیں، جبکہ بے گھر افراد کھلے آسمان تلے انتہائی نامساعد حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
اقوام متحدہ اور دیگر عالمی امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں خوراک، طبی امداد اور شیلٹر کی فراہمی کے لیے وسائل کم پڑتے جا رہے ہیں۔
ہزاروں متاثرین کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں، جبکہ دور دراز علاقوں تک رسائی میں بھی شدید مشکلات درپیش ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل اتوار کے روز آنے والا پہلا زلزلہ شدت 6 کے ساتھ افغانستان کے حالیہ برسوں کے بدترین زلزلوں میں شمار کیا جا رہا ہے، جس سے کنڑ اور ننگرہار میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔
اس کے بعد منگل کو 5.5 شدت کا دوسرا زلزلہ آیا، جس نے ریسکیو آپریشنز کو متاثر کیا اور پہاڑوں سے چٹانیں گرنے کے باعث کئی دیہاتی علاقوں سے رابطے منقطع ہو گئے۔

Tags: afghistanearthquakekabul
ShareSend

Related Posts

Earthquake hits western Iran's Kermanshah province
Latest

ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں زلزلہ

20 July , 2026
Taliban regime in Afghanistan divided; Taliban commander killed.
The 3 most important

افغانستان میں طالبان رجیم تقسیم کا شکار ، طالبان کمانڈر قتل

6 July , 2026
وینزویلا زلزلہ، 106 گھنٹوں بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا
Latest

وینزویلا زلزلہ، 106 گھنٹوں بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا

29 June , 2026
فلپائن میں تین ہفتے بعد پھر زلزلہ،شدت 6.7 ریکارڈ
Latest

فلپائن میں تین ہفتے بعد پھر زلزلہ،شدت 6.7 ریکارڈ

26 June , 2026
وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 ہوگئی
The 3 most important

وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 ہوگئی

26 June , 2026
Deadly earthquake hits Venezuela, death toll rises to 235
اہم ترین 2

وینز ویلا میں ہولناک زلزلہ ،اموات کی تعداد 235ہو گئی

26 June , 2026
Next Post
کیوی لیجنڈ راس ٹیلر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی

کیوی لیجنڈ راس ٹیلر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی

Read this too

Gold and silver prices fall

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

24 July , 2026
Banned TTP is carrying out terrorist attacks in Pakistan from Afghan soil, says Ishaq Dar

کالعدم ٹی ٹی پی افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گرد حملے کر رہی ہے،اسحاق ڈار

24 July , 2026
The ban on Huawei could cost the European Union up to 40 billion euros.

ہواوے پر پابندی یورپی یونین کو 40 ارب یورو تک مہنگی پڑ سکتی ہے

24 July , 2026
Turkey's fifth-generation fighter jet project

ترکیہ کے پانچویں نسل کے کان لڑاکا طیارے کا منصوبہ

24 July , 2026
Petitions against Sohail Afridi scheduled for hearing in Constitutional Court

آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کےخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

24 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu