Thursday , 23 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

1530میگا واٹ پن بجلی کا تربیلا5 توسیعی منصوبہ تکمیل کےقریب پہنچ گیا

2 months ago
A A
1530 MW Terbella 5Th Extension project nears completion
Share on FacebookWhatsApp

از : سہیل شہریار
تربیلا پن بجلی گھر کی توسیع کا پانچواں منصوبہ تسلی بخش طور پر آگے بڑھ رہا ہےجس کی تعمیر جون 2027 میں منصوبہ بندی کے مطابق مکمل ہونے کی توقع ہے۔
تربیلا کا پانچواں توسیعی منصوبہ ایک بڑا پن بجلی گھر ہے جس کی پیداواری صلاحیت 1530 میگاواٹ ہے اور اس سےجون 2027 میں بجلی کی باقاعدہ پیداوار شروع ہونے کا ہدف مقرر ہے۔ اس کی تکمیل سے تربیلا ڈیم کی مجموعی پیداواری صلاحیت 6418 میگاواٹ ہو جائے گی۔یہ منصوبہ تربیلا ڈیم کی سرنگ نمبر 5 پر تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس کا مجموعی تعمیراتی کام 90 فیصد سے زائد مکمل ہو چکا ہے۔یہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد نیشنل گرڈ کو ہر سال 1 ارب 46 کروڑ یونٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی فراہم کرے گا۔منصوبے پر ابتدائی تخمینے میں اضافے کے باعث عالمی بینک390 ملین ڈالر اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک300 ملین ڈالر کی اضافی مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔یہ منصوبہ گلوبل کاربن کونسل (جی سی سی) سے رجسٹرڈ ہونے والا پاکستان کا پہلا پن بجلی منصوبہ ہے۔ جس سے کاربن کے اخراج میں سالانہ تقریباً 5 لاکھ 65 ہزار ٹن کمی واقع ہوگی۔
عالمی بینک کی تازہ ترینعمل درآمد کی صورتحال اور نتائج کی رپورٹ (آئی ایس آر) میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے ترقیاتی ہدف کو حاصل کرنے کی جانب مجموعی پیش رفت قابل ستائش ہے۔ ساتھ ہی پاکستان کی بجلی کی پیداواری صلاحیت میں پائیدار توسیع کیگنجائش کوتسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔


رپورٹ میں مجموعیرسک کی درجہ بندی زیادہ ہونے کے باوجود مجموعی طور پر عمل درآمد کی پیشرفت کے تسلی بخش درجہ بندی برقرار رکھنے پر اطمینان کا اظہا کیا گیا ہے ۔سرکاری دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبہتعمیر کےآخری مرحلے میں ہے۔ اور جون کے ہدف کے مقابلے میں جولائی 2027 میںپاور جنریشن کے شروع ہونے کی توقع ہے۔
دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ پانچویں توسیعی منصوبےکی تکمیلی ٹنل تربیلا ڈیم کے محفوظ آپریشن کے لیے ضروری ہے۔ جو کہ آبپاشی اور بجلی کی پیداوار کے لیے پاکستان کا سب سے اہم بنیادی ڈھانچہ ہے۔ چنانچہ اس کام کے لئے عالمی بنک سے 390ملین ڈالر کے اضافی فنڈز مانگے گئے ہیں۔اورٹی5ایچ ایف کے تحت مطلوبہ نتائج کے حصول میں مدد کے لیے مجوزہ اضافی فنڈنگعالمی بینک کی جانب سے سرمایہ کاری کی آخری قسط ہوگی۔ٹی5ایچ ایف کے لیے موجودہ فنانسنگ میں واپڈا سے ایکویٹی سرمایہ کاری کے ساتھ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) سے 300 ملین ڈالر کا شریک فنانسنگ قرض بھی شامل ہے۔


یہ اضافی قرض اس لیے طلب کیا گیا ہے کیونکہ ہائیڈرو پاور کے حصے کے تحت سول ورکس کی لاگت میں نمایاں اضافہ، زیادہ مقدار میں تعمیراتی کام، ٹنل 5 میں گیٹس کی تبدیلی اور بحالی کی ضرورت، اور تعمیر کے دوران جمع ہونے والے سود کی ادائیگی کے لئے رقم درکار تھی ۔
1530میگا واٹ پن بجلی کےتربیلا 5توسیعی منصوبے میں پاور ہاؤس اور تربیلا آبی ذخائر کی ٹنل 3 اور 4 میں ترمیم شامل ہیں۔ اس سے پہلے تربیلا4توسیعی منصوبہ مکمل ہو چکا ہے اور 2018 سے کام کر رہا ہے۔

Tags: #tarbeladamdamenrgypower
ShareSend

Related Posts

US takes a major step towards advanced nuclear energy; 1,100-megawatt power project launched.
Latest

امریکا کا جدید جوہری توانائی کی جانب بڑا قدم، 1100میگاواٹ بجلی منصوبے کا آغاز

16 July , 2026
Low demand for electricity, further delays likely in 3 major 1832 MW hydropower projects
Latest

بجلی کی کم طلب، 1832 میگاواٹ کے3 بڑے پن بجلی منصوبوں میں مزید تاخیر کا امکان

4 July , 2026
Government's efforts to get Chinese IPPs to agree to revised contracts
اہم ترین 2

حکومت کی چینی آئی پی پیز سے نظرثانی شدہ معاہدوں پر رضامندی حاصل کرنے کی کوششیں

18 May , 2026
Annual payments of Rs. 3400 billion to IPPs
Latest

آئی پی پیز کو سالانہ 3400ارب روپے کی ادائیگیاں

12 May , 2026
What would happen if Iran's nuclear plants were destroyed
Latest

ایران کے نیوکلیئر پلانٹ تباہ ہوئے تو کیا ہو گا

7 April , 2026
Diamer-Bhasha Dam construction reaches crucial stage of concrete pouring
Latest

دیامیر بھاشا ڈیم کا تعمیراتی کام کنکریٹ کی بھرائی کے اہم مرحلے تک پہنچ گیا

25 February , 2026
Next Post
Donald Trump Deal with Iran not yet complete

ایران کے ساتھ معاہدہ ابھی مکمل طے نہیں ہوا،ڈونلڈ ٹرمپ

Read this too

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

23 July , 2026
آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

23 July , 2026
امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

23 July , 2026
پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

23 July , 2026
بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

23 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu